ETV Bharat / state

بڈگام: کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی - جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو

ضلع بڈگام میں کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لیے کورونا کرفیو نافذ ہے، آج ضلع انتظامیہ نے کورونا کرفیو کے نفاذ میں سختی کرتے ہوئے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا۔

action against violators of corona curfew in budgam
بڈگام: کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی
author img

By

Published : May 10, 2021, 1:42 PM IST

جموں و کشمیر میں کورونا کرفیو مسلسل جاری ہے اس کے باوجود کورونا وائرس کے کیسز میں کوئی کمی نہیں واقع رہی ہے، جس کے بعد انتظامیہ نے 17مئی تک لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بڈگام: کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی

ضلع بڈگام میں کورونا کرفیو کو سختی کے ساتھ نافذ کرنے کے لیے جگہ جگہ سکیورٹی فورس نے ناکہ لگا دیا تھا اور صرف ایمرجنسی کی صورت میں میں لوگوں کو چلنے پھرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ کورونا کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس کاروائی بھی کر رہی ہے اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے لوگوں کو کورونا وائرس کی گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی تلقین بھی کر رہی ہے۔

وہیں ٹریفک پولیس نے بھی کورونا کرفیو کے دوران ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے والوں پر کاروائی کرتے ہوئے ان پر جرمانہ عائد کیا۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کورونا کرفیو کی وجہ سے کئی افراد اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اس وجہ سے ان کے خلاف کاروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے ضلع بڈگام میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ روز ضلع میں پانچ سو سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.