ETV Bharat / state

بڈگام: ریت اور باجری کی غیر قانونی کانکنی کے الزام میں تین افراد گرفتار - دریائوں اور نالوں

ریت باجری کی غیرقانونی کانکنی اور بلا اجازت نقل و حمل کے الزام میں بڈگام پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بڈگام: ریت اور باجری کی غیر قانونی کان کنی کے الزام میں تین افراد گرفتار

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 2:11 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ’’ندی نالوں اور دریاؤں سے غیر قانونی طور ریت اور باجری نکالنے اور اس کی خرید و فروخت‘‘ کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بڈگام پولیس کے مطابق پولیس اسٹیشن خانصاحب کی ایک ٹیم نے ریت اور باجری سے بھرے ہوئے تین ٹریکٹروں اور ایک جے سی بی کو شالی گنگا نالہ آرم پورہ میں اس وقت ضبط کر لیا جب وہ جونالہ سے غیرقانونی طور ریت اور باجری نکال رہے تھے۔

پولیس سٹیشن خانصاحب نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت شوکت احمد صوفی، جسارت حمید بابا ولد عبدالحمید بابا اور شوکت احمد گنائی ولد عبدالغنی گنائی کے طور کی ہے جو درئے گام، کاسی پورہ کے رہنے والے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس اسٹیشن خانصاحب نے ایک ایف آئی آر نمبر 41/2021 درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

واضح رہے کہ انتظامیہ نے حال ہی میں دریاؤں اور نالوں سے از خود ریت یا باجری نکالنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس کام کے لیے باضابطہ کنٹریکٹ نظام کا قیام عمل میں لانے کی ہدایات دی ہے جس کے پیش نظر آزادانہ طور پر ریت اور باجری نکالنے کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.