ETV Bharat / state

NCORD Meet in Budgam بڈگام میں این سی او آر ڈی کا ساتواں اجلاس منعقد - کشمیر منشیات

اے ڈی سی بڈگام نے منشیات کے خاتمے کے حوالہ سے طلب کی گئی میٹنگ کے دوران افسران کو منشیات کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے آپسی ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا۔

NCORD Meet in Budgam: بڈگام میں NCORD کا ساتواں اجلاس منعقد
بڈگام میں NCORD کا ساتواں اجلاس منعقد
author img

By

Published : Jan 24, 2023, 3:03 PM IST

ضلع بڈگام میں NCORD کا ساتواں اجلاس منعقد

بڈگام: وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ساتویں نارکو کوآرڈینیشن کمیٹی (NCORD) کا اجلاس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی بڈگام ڈاکٹر ناصر نے کہا کہ یہ ضلع میں منشیات کے استعمال کے خلاف نامزد اراکین کی طرف سے کی گئی کوششوں کا جائزہ لینے کی غرض سے طلب کی گئی ہے۔ میٹنگ کے دوران سماج سے منشیات کا قلع قمع کرنے کے لیے ٹھسوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر گیلانی نے کہا کہ ’’منشیات کا بڑھتا رجحان سنگین اور تشویشناک ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس خطرے کو سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے، اور اس کے خاتمے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’منشیات فروش کو منشیات استعمال کرنے والے سے الگ کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ منشیات استعمال کرنے والا اس بدعت کا شکار ہوتا ہے جبکہ منشیات فروش معاشرے میں اس بدعت کو پھیلانے کا کام کرتا ہے۔‘‘

ایس ایس پی بڈگام نے مزید کہا: ’’سماج سے اس برائی کو روکنے کے لیے پولیس اور سیول انتظامیہ کو جنگی بنیادوں پر مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ کمیٹی کے مختلف افسران نے متعلقہ محکموں کی طرف سے ضلع میں کی گئی تازہ ترین پیشرفت اور سرگرمیوں کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ میڈیا کے مختلف ذرائع سے بڑے پیمانے پر آگاہی پیدا کی گئی ہے اور منشیات کی اسمگلنگ پر کڑی نظر رکھنے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ پروموشنل سرگرمیاں بھی انجام دی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر نے بتایا کہ ضلع میں اب تک مختلف دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور مختلف لائسنس منسوخ کیے جا چکے ہیں۔ اے ڈی ایم نے جنگلات، زراعت اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع میں خود رو بھنگ کی جگہ مفید پودے لگانے کی تجویز پر غور کریں۔ سب ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ وہ پولیس اور اسسٹنٹ ڈرگ کنٹرولر کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کریں اور سب ڈویژن کی سطح پر ایک کمیٹی بنائیں جو پی آر آئیز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرکے پوست کی کاشت کو مکمل طور پر ختم کرنے کی مشترکہ مشقیں انجام دیں۔

مزید پڑھیں: Budgam Narco Coordination Meet : بڈگام میں نارکو کوآرڈینیشن اجلاس منعقد

اے ڈی سی نے محکمہ تعلیم، صحت اور سماجی بہبود کو ہدایت دی کہ وہ علاقے کے ایس ڈی ایمز اور تحصیلداروں کی براہ راست نگرانی میں تمام ڈگری کالجوں، ہائر سیکنڈری اور ہائی سکولوں میں طلباء کی آگاہی کے ساتھ ساتھ ان کی صحت کی جانچ کریں۔ انہوں نے اس مشق کو کم سے کم وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے بڈگام کے مختلف کالجوں کے پرنسپلز کو بھی ہدایت کی کہ وہ اس سماجی زیادتی کو روکنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اے ڈی سی نے اراکین پر زور دیا کہ وہ ضلع میں منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے دی گئی ہدایات پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا: ’’ہم سب کو مل کر اس بدعت پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.