ETV Bharat / state

'ہم نے تعمیر وترقی کے لیے ووٹ دیا ہے'

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پانچویں مرحلے کے لیے انتخابات منعقد کئے گئے جس میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی دو نشستوں (رٹھسن اور پکھر پورہ) کے لئے آج ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پانچویں مرحلے کے لیے انتخابات منعقد

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 4:38 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج پانچویں مرحلے کے لیے انتخابات منعقد کئے گئے جس میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کی دو نشستوں (رٹھسن اور پکھر پورہ) کے لئے آج ووٹ ڈالے گئے ہیں۔

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پانچویں مرحلے کے لیے انتخابات منعقد

اس کے لیے 19 امیدوار میدان میں ہیں وہیں سرپنچ کی 08 نشستوں کے لیے 20 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنچ کی 39 نشستوں کے لیے 82 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں ساتھ ہی یو ایل بی کی 03 نشستوں کے لئے 14 امیدوار میدان میں اتریں ہیں۔

ڈی ڈی سی حلقہ پکھر پورہ میں کل رائے دہندگان کی تعداد 18219 ہے جبکہ رٹھسن حلقہ میں ڈی ڈی سی رائے دہندگان کی تعداد 20181 ہیں دونوں حلقوں میں کل 107 پولنگ مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غلام محمد ڈار نے کہا کہ ہم ووٹ صرف تعمیر و ترقی کے لیے ڈالے ہیں تاکہ جو ہمارا نمائندہ ہے وہ ہماری بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا سکے۔ اس سے پہلے جس کو بھی ہم نے اپنا ووٹ ڈالا اور کامیاب کیا اس نے دھوکا دیا اور کوئی کام ہی نہیں ہوا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فیضان الٰہی نے کہا کہ اس بار ہم اپنے ہی گاؤں کے نمائندے کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں چونکہ وہ اس سے پہلے بھی سرپنچ رہے ہیں اور انہوں نے بہت ہی عمدہ کارکردگی انجام دی ہے۔بحیثیت ڈی ڈی سی امیدوار وہ اپنے گاؤں کے ساتھ ساتھ پورے علاقے کی تعمیر و ترقی کو ترجیح دیں گے۔

عبدالرشید ڈار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ووٹ ڈالنے کا مقصد ڈیولپمنٹ ہے تاکہ جن مشکلات کا ہم برسوں سے سامنا کر رہے ہیں ان کا ازالہ ہو سکے۔

ووٹ ڈالنے کے لئے قطار میں انتظار کر رہے غلام نبی ڈار نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جو اس بار ہمارا نمائندہ ہے وہ ایماندار ہے اور لوگوں کی مشکلات کو سمجھتا ہے لہٰذی اس کو ووٹ ڈال کر کامیاب کرنا ہے تاکہ زمینی سطح پر ہماری پریشانیاں دور ہوں۔

رائےدہندگان کا کہنا کہ ہم گپکار الائنس کو نہیں بلکہ ہم اپنے امیدوار کو ووٹ ڈال رہے ہیں۔ باقی مرحلوں کی طرح اس مرحلے میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود کوؤڈ-19 کے پیش نظر امتناعی احکامات کے باوجود حق رائے دہی کے لیے قطاروں میں اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.