ETV Bharat / state

ریچھ کے حملے میں معمر شہری معجزاتی طور بچ نکلا

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 5:55 PM IST

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کو ریچھ نے ایک معمر شہری پر حملہ کرکے اسے زخمی کر دیا تاہم معمر شہری کو ریچھ کے پنچوں سے مقامی باشندے زندہ بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

ریچھ کے حملے میں معمر شہری معجزاتی طور بچ نکلا
ریچھ کے حملے میں معمر شہری معجزاتی طور بچ نکلا

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جمعرات کو ریچھ نے 55سالہ شہری کو دبوچ لیا، تاہم مقامی باشندے اُسے ریچھ کے پنچوں سے زندہ بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

ضلع بڈگام کے شوپلیئن، کھاگ علاقے میں پیش آئے اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

وائرل ویڈیو میں ایک نوجوان کو ریچھ پر ڈنڈے سے حملہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ نوجوان کی بروقت کارروائی کی وجہ سے معمر شہری کو ریچھ کے پنجوں سے چھڑا لیا گیا۔

ریچھ کے اس حملے میں کھاگ کے رہنے والے معمر شہری غلام قادر شیخ زخمی ہو گئے۔ زخمی غلام قادر کو مقامی باشندوں نے فوری طور نزدیکی طبی مرکز پہنچایا جہاں معالجین نے انہیں سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس اسپتال ریفر کیا۔

نمائندے کے مطابق غلام قادر پر ریچھ نے جمعرات کی صبح اُس وقت حملہ کیا جب وہ کام کے سلسلے میں گھر سے نکلے تھے۔

واقعے کے بعد محکمہ وائلڈ لائف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریچھ کو دبوچ لیا۔

وائرل ویڈیو سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر نوجوان کی ہمت اور بر وقت کارروائی کی سراہنا کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.