ضلع بڈگام کے سیل، بیروہ علاقے میں ایک گاڑی کی چھت پر سوار 50سالہ شخص گر شدید زخمی ہو گیا۔ Man Killed During Road Accident In Budgam اگرچہ زخمی شخص کو فوری طور نزدیک اسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ فوت ہوئے شخص کی شناخت غلام نبی شاہ ولد غلام قادر شاہ ساکنہ پتی سیل کنہ گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس ضمن میں بڈگام پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ Budgam Road Accident پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ محکمہ ٹریفک کی جانب سے وضع کیے گئے قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹرز خاص کر منی بس ڈرائیورز اوور لوڈنگ کا ارتکاب کرتے ہیں جس سے کئی مرتبہ حادثات بھی رونما ہوتے رہتے ہیں۔
- مزید پڑھیں: بڈگام: سڑک حادثے میں اسکوٹی سوار زخمی