ETV Bharat / state

Campaign Against Illegal Encroachment in Budgam بڈگام میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

بڈگام میں 50 کروڑ روپے مالیت کی 25 کنال اراضی پر ناجائز قبضے کو بلڈوزر کے ذریعے منہدم کیا گیا۔ Campaign Against Illegal Encroachment in Budgam

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Oct 23, 2022, 8:50 PM IST

بڈگام : وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بمنہ اور نارکرا علاقوں میں کاہ چرائی اور ریاستی اراضی پر غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی۔ اس مہم کے دوران تقریباً 25 کنال سرکاری اراضی سے غیرقانونی طور پر تعمیر کئے گئے ناجائز تجاوزات کو منہدم کر دیا گیا۔ اس اراضی کی مالیت 20 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

بڈگام میں غیرقانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی

ڈپٹی کمشنر بڈگام ایس ایف حامد کی ہدایت پر نائب تحصیلدار بڈگام کی نگرانی میں محکمہ ریونیو، میونسپلٹی، رکھ (Wetland) کی ایک مشترکہ ٹیم نے بمنہ اور نارکرہ علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم چلائی اور کاہ چرائی کی تقریباً 20 کنال اراضی کو ان ناجائز تجاوزات سے بازیاب کرایا۔ Campaign Against Illegal Encroachment in Budgam

اس کے علاوہ ڈی سی بڈگام کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے تحصیلدار بڈگام کی نگرانی میں ایک ریونیو ٹیم نے شیخ پورہ گاؤں میں ایک مہم شروع کی اور 5 کنال اراضی کو غیر قانونی قبضہ سے واگزار کرایا۔ مہم کے دوران تمام غیر قانونی تجاوزات بشمول پلنتھ، ٹین شیڈ، تجاوزات کی زمین پر غیر قانونی طور پر کھڑی کی گئی باڑ مسمار کر دی گئی۔

اے سی آر بڈگام نے کہا کہ تمام علاقوں میں مہم جاری رہے گی کیونکہ ڈپٹی کمشنر بڈگام نے زمینی تجاوزات کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی سخت ہدایات دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم جاری رہے گی اور ریاستی اراضی کے ساتھ ساتھ کاہچرائ اراضی پر سے تمام ناجائز تجاوزات کو ہٹا دیا جائے گا۔ Campaign Against Illegal Encroachment in Budgam

انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ Campaign Against Illegal Encroachment in Budgam

یہ بھی پڑھیں : Awareness Camp In Budgam محکمہ ہاٹیکلچر کی جانب سے بڈگام میں بیداری کیمپ منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.