جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے بودینہ گاؤں میں ایک 17 سالہ لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔
ذرائع کے مطابق ضلع بڈگام کے بودینہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی نے پھانسی لگا کر خودکشی کی اور اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
گھر والوں نے لڑکی کو بے ہوش دیکھ کر فوری طور پر ضلع اسپتال بڈگام پہنچایا، جہاں پر ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دے دیا جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کئے بغیر ہی لواحقین کے سپرد کیا گیا.
یہ بھی پڑھیں: بڈگام: دوشیزہ نے خودکشی کی کوشش کی
قابل ذکر ہے کہ ضلع میں رواں مہینے کے اندر یہ اب تک چھٹی خودکشی کا واقعہ ہے جس سے عوامی حلقے میں تشویش ہے۔
پولیس نے کیس کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تاہم فوری طور پر خودکشی کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی۔ وہیں اس بارے میں ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔