ETV Bharat / state

پنچایتی راج کے خواب کو ضلع پریشد کے تمام نمائندوں نے پورا کیا: چئیرمین ضلع پریشد

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 8:05 PM IST

پانچ سال کا میعاد مکمل کرنے کے بعد آج ارریہ ضلع پریشد نے ضلع کلکٹریٹ احاطہ واقع سبھا بھون میں مختلف موضوعات پر اہم نشست منعقد کی۔ نشست کی صدارت ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کیا۔

zila parishad held a meeting in araria
ضلع پریشد کی میٹنگ منعقد

پنچایتی انتخاب سے قبل ضلع پریشد کے تمام نمائندگان و افسران کے ساتھ یہ آخری نشست تھی، جس میں نرپت گنج رکن اسمبلی جے پرکاش یادو، رانی گنج رکن اسمبلی اچمت رشی دیو، ڈی ڈی سی منوج کمار، معاون ڈی ڈی سی انیل کمار جھا، ضلع ایجوکیشن آفیسر راج کمار، سول سرجن ڈاکٹر ایم پی گپتا کے علاوہ تقریباً درجن بھر سے زائد ضلع پریشد موجود تھے۔

دیکھیں ویڈیو

نشست میں سماج کلیان، صحت، تعلیم اور اراضی کے کاموں کا جائزہ لیا گیا۔

نشست کے آغاز میں ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ ضلع پریشد کے تمام اراکین و افسران کا جو ہمیں تعاون رہا وہ قابل ستائش ہے ہم سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ڈی ڈی سی منوج کمار نے کہا کہ آفتاب عظیم عرف پپو عظیم کی قیادت میں ضلع پریشد نے کئی ترقیاتی کام کیے ہیں، حکومت نے پنچایتی راج کے تحت جتنے بھی منصوبے بنائے سبھی کو زمینی شکل میں اتارنے کی کوشش کی گئی۔

ضلع پریشد گلشن آرا نے کہا کہ ہم لوگوں کو اپنے علاقوں میں منصوبہ کے تحت جو بھی فنڈ چیئرمین کے ذریعہ دیا گیا اس سے بروقت سڑک پل پلیا بنانے میں لگایا گیا اور اس سے علاقے کے لوگوں کو کئی سہولیات حاصل ہوئی۔

چیئرمین آفتاب عظیم نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے پنچایتی راج کے تحت گاؤں میں جو ترقیاتی کاموں کے خواب دیکھے تھے۔ اسے تمام عوامی نمائندوں نے پورا کیا۔ آج دیہی علاقوں کے سڑک کی تعمیر ہو گئی ہے، نل جل منصوبہ کا فائدہ ہر لوگوں کو مل رہا ہے، یہ پنچایتی راج کا ہی کمال ہے۔ باپو نے جو خواب دیکھا تھا اسے ریاستی سطح پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پورا کیا۔

مزید پڑھیں: کشن گنج: آکسیجن پلانٹ کے تعمیراتی کام کا ڈی ایم نے لیا جائزہ

نشست میں ارریہ صدر ہسپتال کی بدحالی، چاندنی چوک پر زیر تعمیر کمپلیکس اور ارریہ میں کورونا سے نپٹنے کے لئے آکسیجن پلانٹ پر بھی غور و خوض ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.