ETV Bharat / state

تلک کی رسم کے دوران بدمعاشوں کی فائرنگ، نوجوان ہلاک

ضلع گیا کے پریا تھانہ حدود میں شادی سے جڑی ایک رسم کی ادائیگی کرنے جارہے، 25 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ بدمعاش واقعہ کوانجام دینے کے بعد فرار ہوگئے۔

کندن
کندن
author img

By

Published : Jun 9, 2020, 4:07 PM IST

بدمعاشوں کی فائرنگ میں شدید زخمی ہونے والا نوجوان کی، گیا میں علاج کے دوران موت ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام کندن کمار ابن اجے یادو ہے، جو سربدی پور کا رہنے والا تھا۔

دیکھیں ویڈیو

یہ نوجوان تلک کی تقریب میں کرہٹٹا گاؤں گیا تھا۔ اطلاع کے مطابق سربدی پور گاؤں کے اجیت یادو کی بڑی بیٹی کارشتہ کرہٹٹا کے رامشیش یادو کے بیٹے سے لگا تھا۔ بہن کے تلک کی رسم ادا کرنے کندن کمارکرہٹٹا رامشیش یادو کے گھر جارہاتھا۔

بتایا جارہا ہے کہ تلک کے دوران ہی کندن کا کچھ لوگوں سے جھگڑا ہوا تھا۔ اسی دوران اس پر گولی چل گئی۔ زخمی نوجوان کو جے پی این اسپتال لے جایا گیا، جہاں علاج کے دوران ہی اس کی موت ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ اور چچا نے بتایا کہ بیٹے کو تلک کی رسم میں جانا پسند نہیں تھا۔ کچھ لوگوں نے اسے دباؤ دےکر بلوایا، جہاں اسے گولی مارکرقتل کردیا گیا۔

اس معاملے میں ہلاک نوجوان کی والدہ نے چار افراد پر ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ جس میں ہسپورہ گاؤں کے سنتوش یادو کو اہم ملزم بنایا گیا ہے۔ سنتوش رامشیش یادو کو داماد بتایا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سربدی پور کے راجو یادو اور دو دیگر افراد کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔

تھانہ انچارج رنجن چودھری نے بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماری کی جارہی ہے۔ مجرموں کو بخشا نہیں جائیگا۔ ضلع پولیس کے اعلیٰ حکام نے بھی اس معاملے کوسنجیدگی سے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.