پٹنہ: احتجاج کر رہے کانگریسی کارکنان نے علامتی جنازہ کی شکل میں کھاٹ اور اس پر رسوئی گیس رکھ کر کارگل چوک کے چاروں سمت گھمایا اور مودی حکومت کے پالیسی کے خلاف نعرے بازی کی۔ خواتین نے بیچ سڑک پر چولہا جلا کر کڑھائی میں تیل کی جگہ پانی ڈال کر کچوری چھاننے لگی اور کہاکہ مودی حکومت میں اب ایسے ہی عوام کو کھانا کھانے پڑیں گے۔
- مزید پڑھیں: ایندھن وگیس کی قیمتیں بڑھاکر مودی حکومت عوام کا کررہی ہے استحصال: نانا پٹولے
- سامنا نے راہل کی معاشیات کی تائید کی
- ''مرکزی حکومت تیل و ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی لائے''
- گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ
یوتھ کانگریس کے نگر ترجمان وشال کمار نے کہاکہ جس وعدے پر عوام کو بے وقوف بنا کر مودی حکومت آئی تھی آج ان تمام محاذ پر یہ ناکام ہو چکی ہے۔نوجوان بے روزگار گھوم رہے ہیں۔ انہیں بے روزگاری کی کوئی فکر نہیں ہے، کیونکہ جب بھی نوجوان سوال پوچھتا ہے تو انہیں ہندو مسلم موضوع بحث بنادیا جاتا ہے اور لوگ اسی میں لگ جاتے ہیں۔ اب عوام ایسی حکومت سے بے زار چکی ہے، آنے والے وقت میں اس حکومت کو اپنی ناکامی کا جواب دینا پڑے گا'۔