ETV Bharat / state

پٹنہ: یوتھ کانگریس نے گاندھی جی کی سالگرہ پر ترنگا ریلی نکالی

یوتھ کانگریس بہار کے کارگزار صدر دولت امام نے کہا کہ ''یہ اس ملک کی خوبصورتی ہے کہ یہاں سبھی مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں۔ لیکن آر ایس ایس فکر کے لوگ اس متنوع ملک کے لیے خطرناک ہیں اور ان کی فکر کو ہمیں ہر حال میں کچلنا ہوگا۔''

یوتھ کانگریس نے گاندھی جی کی سالگرہ پر ترنگا ریلی نکالی
یوتھ کانگریس نے سو میٹر کا قومی پرچم نکال کر گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کی
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 7:25 PM IST

ریاست بہار کے ضلع پٹنہ میں آج بابائے قوم کی سالگرہ کے موقع پر شہر کے مختلف سیاسی دفاتر، سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر میں لوگوں نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقریبات کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر یوتھ کانگریس کی جانب سے آج صداقت آشرم سے سو میٹر کا ترنگا یاترا نکالا گیا، جو پیدل مارچ کرتے ہوئے گاندھی میدان میں نصب گاندھی جی کے قد آدم مجسمہ تک پہنچی۔ یہاں کانگریس کارکنان نے گاندھی جی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مجسمہ کے اوپر گل پوشی کی اور گاندھی جی امر رہے کے نعرے لگائے۔

یوتھ کانگریس نے گاندھی جی کی سالگرہ پر ترنگا ریلی نکالی

اس موقع پر یوتھ کانگریس کے ریاستی صدر گنجن پٹیل نے کہا کہ یہ ملک گاندھی جی کے نظریات سے چلے گا، یہ ملک مولانا ابوالکلام آزاد اور بھگت سنگھ کے اصولوں کی وجہ سے باقی ہے۔ گاندھی جی نے ملک کی بقا و سالمیت کے لئے جو پیغام دیا ہے وہ کسی مخصوص مذاہب کے لئے نہیں بلکہ ہندوستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے لئے ہے۔ مگر آج کچھ شرپسند قسم کے لوگ یہاں کے تمام مذاہب کے لوگوں "نفرت ڈالو راج کرو" والا منصوبہ کے تحت کام کر رہے ہیں مگر ایسے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید پڑھیں:دنیا کو مہاتما گاندھی کے امن کے پیغام کو عام کرنا چاہیے: یو این جنرل سیکرٹری

یوتھ کانگریس بہار کے کارگزار صدر دولت امام نے کہا کہ یہ اس ملک کی خوبصورتی ہے کہ یہاں سبھی مذاہب کے لوگ مل جل کر رہتے ہیں، گاندھی جی نے آپسی محبت اور بھائی چارے کا جو پیغام دیا تھا انہیں خطوط پر آج بھی ہندوستان قائم ہے اور آگے بھی رہے گا۔

دولت امام نے کہا کہ آر ایس ایس فکر کے لوگ اس ملک کے لئے خطرناک ہیں، اس فکر کو ہمیں ہر حال میں کچلنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.