ETV Bharat / state

Youth Beaten in Gaya: گیا میں ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، معاملہ درج

گیا میں ہجومی تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔ معاملہ تین دن پرانا بتایا جا رہا ہے، تاہم اس معاملے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر اب وائرل ہوا ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ واقعہ گیا کے فتح پور بازار میں واقع اسکول میں کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا ہے۔ پولیس نے دونوں طرف سے ایف آئی آر درج کر کے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

گیا میں ایک نوجوان کی بے رحمی سے پٹائی، معاملہ درج

author img

By

Published : Feb 3, 2022, 4:59 PM IST

گیا: بہار کے گیا میں واقع فتح پور بلاک Fatehpur Block کے رام سہائے اسکول میدان میں نسلی نفرت کی بنا پر سینکڑوں افراد نے ایک نوجوان کی بے رحمی سے پیٹائی کی۔ Youth Beaten by Group of People in Gaya

واقعہ کرکٹ میچ کے دوران پیش آیا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ پہلے سے رنجش تھی جس کی وجہ سے کرکٹ میچ کے دوران ایک بڑی ذات کے سینکڑوں لوگوں نے ایک نوجوان کو کھیل میدان سے مارتے ہوئے بازار تک پہنچ گئے۔ حد تو تب ہوگئی جب ہزاروں کا مجمع نوجوان کو مار کھاتے دیکھتا رہا لیکن کسی نے بچانے کی کوشش نہیں کی۔

پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے اسی دوران حملہ میں زخمی ہوئے روی کمار کو مگدھ میڈیکل ہسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ جہاں پر علاج کے بعد تین دنوں کے بعد اسے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

معاملے سے متعلق دونوں فریق کی جانب سے تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ روی کی طرف سے رسگلہ سنگھ اور ان کے 150 لوگوں پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں ہجوم نے نوجوان کو پیٹ-پیٹ کر ہلاک کر دیا

نمائندہ سے فون پر بات کرتے ہوئے تھانہ انچارج راہل رنجن کہا کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے یہ واقعہ 31 جنوری کو پیش آیا ہے۔

ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ روی اور دوسروں کی دشمنی ماضی سے چلی آرہی ہے۔ ماضی میں بھی دونوں فریق کے درمیان کسی نہ کسی قسم کا جھگڑا ہوچکا ہے جس کا مقدمہ بھی چل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 31 جنوری کو شیتل پور بمقابلہ فتح پور کا فائنل میچ چل رہا تھا۔ شیتل پور ٹیم کی ٹی شرٹ پر روی انٹر پرائزز لکھا ہوا تھا اور اسی دوران دونوں طرف سے جھگڑا ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.