ETV Bharat / state

Urban Local Body Election فرضی ووٹ کرتے ہوئے پولنگ بوتھ سے نوجوان گرفتار

گیا میونسپل کارپوریشن کے تحت جاری ووٹنگ کے دوران پولیس نے ایک نوجوان کو فرضی ووٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ Youth Arrested from Polling booth over Fake Votig Alligation

Youth arrested from polling booth over fake votig alligation
فرضی ووٹ کرتے ہوئے پولنگ بوتھ سے نوجوان گرفتار
author img

By

Published : Dec 28, 2022, 3:54 PM IST

گیا: شہر گیا میں صبح سات بجے بلدیاتی انتخابات کے تحت 381 بوتھوں پر ووٹنگ جاری ہے، اس مرتبہ میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے بھی ووٹنگ ہورہی ہے اس لیے پولیس کی سختی بھی زیادہ ہے۔ ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن اور ایس ایس پی ہرپریت کور خود بوتھوں پر پہنچ کر فرضی ووٹروں کی پہچان اور ووٹروں کو متاثر کرنے والے افراد کو حراست میں لینے کی ہدایت جاری کررہے ہیں۔ اسی درمیان ہادی ہاشمی ہائی اسکول جہاں پر چھ بوتھ بنائے گئے ہیں وہاں پر نصف گھنٹے ڈی ایم اور ایس ایس پی نے کیمپ کیا یہاں سے ایس ایس پی کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ نا صرف فرضی ووٹنگ کررہے ہیں، بلکہ ووٹروں کو اپنے امیدوار کی حمایت میں ووٹنگ کرنے کے لیے دھمکی دے رہے ہیں، یہاں ہادی ہاشمی میں سبھی بوتھ مسلم اکثریت والے بوتھس ہیں ڈی ایم نے بتایا کہ فرضی ووٹنگ کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو حراست میں لیا جاچکا ہے۔ آصف نامی نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، وہ یہاں پر ووٹروں کو دھمکانے کی کوشش کررہا تھا۔ ایس ایس پی ہر پریت کورنے کہاکہ ضلع کے تینوں بلدیہ میں پرامن ماحول میں ووٹنگ جاری ہے، چونکہ ٹھنڈے کا موسم ہے اس لیے ووٹروں کی قطاریں بارہ بجے کے بعد سے بڑھ گئی ہے۔ کہیں سے ناخوشگوار واقعات کی اطلاعات نہیں ہے۔ Youth Arrested from Polling booth over Fake Votig Alligation

حراست میں لیے گئے افراد کریں گے ووٹنگ
ایس ایس پی نے بتایا کہ جنہیں کل شام کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں کچھ امیدوار بھی ہیں جن پر پیسے باٹنے کے الزمات لگے تھے یا پھر ووٹروں کو متاثر کررہے تھے انہیں حراست میں لیا گیا تھا۔ انہیں حق جمہوری استعمال کے لیے پولیس کی نگرانی میں بوتھ تک لے جایا جائے گا اور انہیں ووٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ بہار بلدیاتی انتخابات کے پارٹی سطح پر نہ ہونے کے باوجود سیاسی جماعتیں اپنی پکڑ مضبوط کرنے کے لیے سرگرم رہیں اور اپنے کارکنان کو انتخابی میدان میں اتارا۔ خصوصاً میئر اور ڈپٹی میئر کے عہدے کے لیے پارٹیوں نے اپنے کارکن امیدواروں کو سپورٹ کیا۔

مزید پڑھیں:

ویڈیو

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.