ضلع گیا میں دن بدن جرائم کے معاملے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ بدمعاشوں نے ایک بار پھر پولیس کو چیلنج دیا ہے، بدمعاشوں نے کھلے عام گیرج میں کام کرنے والے نوجوان کو گولی مارکر ہلاک کردیا ہے ۔
اطلاع کے مطابق یہ نوجوان پہسور موڑ پرشنکر گیرج میں کام کرتاتھا، کھانا کھانے کے لئے نوجوان گھر پر آیا تھا ۔تبھی اچانک کچھ بدمعاشوں نے اسے پنچائتی اکھاڑا ریلوے ٹریک پر گولی مار دی، واقعے کو حادثہ بتانے کے لئے نوجوان کی نعش کو ریلوے ٹریک پر پھینک کرچھوڑ دیا گیا۔
بتایاجارہاہے کہ راجا نامی اس نوجوان کو گھر کے کسی تنازعہ معاملے میں گولی مارکر قتل کیا گیا ہے ۔راجہ کی ماں نصرت جہاں نے قریبی افراد پر ہی اس قتل کا الزام لگایا ہے ۔
تھانہ انچارج کوتوالی راماکانت تیواری نے کہاکہ گھروالوں نے کچھ افرادوں کا نام لیا ہے اور اس قتل کا شک ظاہر کیا ہے، گھر خالی کرانے کے معاملے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے ۔پولیس تمام پہلوں پرتحقیقات کررہی ہے ۔جلد ہی مجرم پولیس کی گرفت میں ہونگے۔