ریاست بہار کے شہر گیا میں واقع سول کورٹ Gaya Civil Court کے باہر بسار تالاب کی سڑک پر کورٹ میں گواہی دینے کے لیے جارہے ایک نوجوان کو بدمعاشوں نے گولی مار Young Man Shot Dead دی۔ بتایا جا رہا ہے کہ گولی گردن میں لگی ہے۔
وہیں اس واقعہ کے بعد سے کورٹ کے اندر اور باہر خوف کا ماحول ہے۔ موقع پر سٹی ایس پی راکیش کمار، ڈی ایس پی پی این ساہو سمیت متعلقہ تھانہ سول لائن کی پولیس نے پہنچ کر جائزہ Police Inspection لیا ہے۔
پولیس نے نوجوان کو زخمی حالت میں انوگرہ نارائن ہسپتال میں بھرتی کرایا، جہاں سے خبر آ رہی ہے کہ زخمی شخص کی موت Young Man Shot Dead ہوگئی ہے۔ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت بابو رجک عرف بابو بھائی کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق اس نوجوان پر دو ماہ قبل بھی حملہ ہوا تھا، جس میں اسے ہاتھ میں گولی لگی تھی۔ اطلاع کے مطابق جمعرات دوپہر ایک بجے کے بعد کورٹ Gaya Civil Court کے اندر اور باہر معمول کے مطابق کافی بھیڑ تھی، بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد و رفت ہورہی تھی، اسی درمیان بابو رجک کسی کیس کی سماعت میں گواہی کے لیے بسار تالاب کی طرف سے کورٹ جارہا تھا۔
اسی دوران کورٹ کے دروازے سے کچھ ہی قدم کی دوری پر بیچ سڑک پر پیچھے سے بدمعاشوں نے اسے گولی مار Shot Dead in Gaya دی۔ گولی لگتے ہی وہ زمین پر گر پڑا۔ وہیں گولی کی آواز سنتے ہی سڑک پر افرا تفری کا ماحول ہوگیا اور اسی افرا تفری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب رہے۔
اس سلسلے میں سٹی ایس پی راکیش کمار نے کہا کہ تمام پہلوؤں پر تحقیق کی جارہی ہے۔ کس کیس کا بابورجک گواہ تھا؟ قتل کی وجہ کیا ہے؟ Police Inspection اس کو جاننے کی بھی کوشش جاری ہے۔ آس پاس کے مکانات میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کا فوٹیج CCTV Camera Footage بھی چیک کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیں: 'بہار میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کی ضرورت'
انہوں نے کہا کہ یہ واردات کورٹ میں نہیں ہوئی ہے۔ کورٹ کے اندرونی حصے میں سیکورٹی کے انتظامات سخت Strict Security ہیں۔ اطلاع کے مطابق بابو کی دشمنی شمشان گھاٹ میں لکڑی کے کاروبار کو لیکر چل رہی تھی۔ دو برس قبل بھی شمشان گھاٹ میں لکڑی کا ٹال کھولنے کے تنازع کو لیکر دو نوجوانوں کا قتل ہوا تھا اور لاش ٹنکوپا تھانہ علاقہ میں پھینک Crime In Gaya دی گئی تھی۔