ETV Bharat / state

بہار: ایک اور نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

author img

By

Published : Oct 12, 2019, 11:28 AM IST

بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے باڑھ تھانہ علاقے میں راستہ نہ ملنے سے ناراض چار پہیہ گاڑی پر سوار بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔

نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

اطلاع کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جل گووند گاؤں کے چکپر محلے کا باشندہ گولو کمار (18) رات تقریباً 12 بجے درگا پوجا کے موقع پر حسن چک گاؤں سے پیدل اپنے گھر واپس آرہا تھا اسی دوران قومی شاہراہ نمبر 31 پر گزر رہے چار پہیہ گاڑی کے ڈرائیور نے سائڈ کے لئے ہارن بجایا ۔ سائڈ نہ ملنے سے ناراض گاڑی پر سوار چار نوجوانوں نے گولو کی جم کر پٹائی کی اور اسے نیم مردہ حالت میں سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔

نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل
نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل

موقع سے گاؤں والے زخمی گولو کو باڑھ سب ڈویژنل ہسپتال لے گئے جہاں اسپتال میں موجود ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اس درمیان واقعہ سے مشتعل افراد نے لاش کے ساتھ جل گووند گاؤں کے قریب نیشنل ہائی وے 31 پر جام لگادیا۔ تقریباً تین گھنٹے تک جام رہنے پر پولیس نے لوگوں کو سمجھا کر ٹریفک کو عام کرایا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی ہے

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.