بھبھوا گوئی محلہ کا رہائشی روشن پٹیل اورسندیپ کمار کو پستول کا ویڈیو وائرل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے کٹہ کے ساتھ تین نوجوانوں کوگرفتار کرلیا۔ موقع سے ایک پستول بھی برآمد ہوئی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ پولیس کیمور دلنواز احمد نے بتایا کہ بدھ کے روز ایک خفیہ اطلاع ملی کہ وہاٹس ایپ پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک لڑکا ہتھیار لہراتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس کی تصدیق کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ لڑکا سونہن کا رہائشی ہے، تصدیق کے لئے اس لڑکے کو پولیس تھانہ سونہن نے گرفتار کیا اور گہری تفتیش کے بعد اس کی پہچان دیپک کمار ولد جوکھن شاہ کے طور ہوئی۔
ویڈیو میں دکھائے گئے اسلحہ کے بارے میں پوچھ تاچھ کے بعد دیپک نے بتایا کہ یہ ہتھیار بھبھوا کے گنوئی محلہ کے رہائشی روشن پٹیل سے لیا گیا تھا اور اس تصویر کو وہاٹس ایپ پر لگایا گیا تھا، اس کے بعد روشن کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کیا۔
پولیس تفتیش میں روشن نے وارڈ نمبر 21 رہائشی سندیپ پٹیل کے نام کا خلاصہ کیا۔ پولیس نے اس سلسہ میں تینوں کو گرفتار کر لیا ہے۔