ETV Bharat / state

Year Ender of Urdu Literature: بہار اردو ادب کی کئی شخصیات دنیا سے رخصت ہوئیں

سال 2021 میں ریاست بہار کے نامور ادباء و شعراء کے انتقال سے اہل علم و ادب غمزدہ ہیں۔ ان تمام کے بارے میں بہار اردو ادب Bihar Urdu Literature کی معروف ہستیوں نے کیا کہا آئیے جانتے ہیں۔

بہار اردو ادب کی شخصیات
بہار اردو ادب کی شخصیات
author img

By

Published : Jan 1, 2022, 5:42 PM IST

سال 2021 تو ختم ہوگیا لیکن اس نے اہل اردو ادب سے بہت سارے ستاروں کو ہم سے چھین کر ہمیں غمگین کیا ہے۔ گذشتہ برس اردو ادب کی بہت سی مشہور و معروف ہستیاں Urdu Personalities of Bihar ہم سے جدا ہوگئیں۔

بہار اردو ادب کی شخصیات

ریاست بہار کی سطح سے دیکھیں تو سال 2021 میں بہار کے وہ نامور ادباء و شعراء داغ مفارقت دے گئے جن کی شناخت عالمی سطح پر تھی، جنہوں نے اردو زبان و ادب کو سینچنے میں بہت ساری قربانیاں دی تھیں۔ انہیں شائقین ادب اور طلباء مزید سننا اور پڑھنا چاہتے تھے۔

سال 2021 میں ریاست بہار کی جن ادبی شخصیات نے دنیا کو الوداع کہا ان میں پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی، پروفیسر ابوالکلام قاسمی، مشرف عالم ذوقی، شوکت حیات، ریاض عظیم آبادی، سلطان اختر، تبسم فاطمہ، کمال جعفری، پروفیسر ممتاز احمد خاں، رضا حیدر، محمد ظفرالدین، سیف سہسرامی، پروفیسر ش اختر، ایم اے حق، پروفیسر رضوان قیصر، اشرف مولا نگری اور پروفیسر مولا بخش کے نام شامل ہیں۔

معروف نقاد پروفیسر علیم اللہ حالی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق استاذ و ضلع دربھنگہ سے تعلق رکھنے والے مرحوم پروفیسر ابوالکلام قاسمی کے حوالے سے کہا کہ وہ ایک عظیم نقاد تھے۔ تنقید کی دنیا میں انہوں نے اپنی انفرادیت قائم کی تھی۔ ان کے اندر مطالعہ کا زبردست شوق تھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی کتاب کو بغیر مطالعہ کئے تبصرہ نہیں کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم پروفیسر ابوالکلام قاسمی تعریف کے معاملے میں سخت گیر ضرور تھے لیکن جو فن پارے پر صحیح اترتا تھا اس کی تعریف بھی کیا کرتے تھے۔ ان کے چلے جانے کے بعد تنقید کی دنیا میں نظر اٹھا کر دیکھیں تو ایک خلا محسوس ہوتا ہے۔

شعبہ اردو پٹنہ یونیورسٹی کے استاذ پروفیسر جاوید حیات نے معروف ناول نگار و ضلع آرا سے تعلق رکھنے والے مرحوم مشرف عالم ذوقی کے حوالے سے کہا کہ مشرف عالم ذوقی عہد حاضر کے ممتاز افسانہ نگار و ناول نگار تھے۔ انہوں نے اپنے ناولز میں نہ صرف عہد حاضر کے مسائل کو موضوع بنایا، بلکہ معاشرے میں زندگی بسر کر رہے غربا و مساکین کے طرز زندگی کی بھرپور عکاسی بھی کی ہے۔

پروفیسر جاوید حیات نے بتایا کہ 'مرحوم مشرف عالم ذوقی بے باک اور بے خوف صاحب قلم تھے۔ ان کے انتقال سے افسانوی دنیا میں زبردست خلا پیدا ہوگیا ہے۔

معروف ادیب ڈاکٹر قاسم خورشید نے ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ ادیب و ضلع سہسرام سے تعلق رکھنے والے حسین الحق کے حوالے سے کہا کہ 'سال 2021 ختم ہوتے ہوتے حسین الحق کے انتقال کی شکل میں ایک اور درد دے گیا۔ ابھی چند ماہ قبل ہی حیسن الحق کو اعلیٰ تخلیق پر ساہتیہ اکادمی نے ایوارڈ سے نوازا تھا۔

ڈاکٹر قاسم خورشید نے بتایا کہ 'جدید ادباء میں مرحوم حسین الحق کو قدر کی نظر سے دیکھا اور پڑھا جاتا تھا۔ ان کی شخصیت منکسرالمزاج تھی۔

معروف شاعر عطا عابدی نے سینکڑوں کتابوں کے مصنف و مولف و بھاگلپور سے تعلق رکھنے والے مرحوم پروفیسر مناظر عاشق ہرگانوی کے تعلق سے کہا کہ وہ ایک اعلیٰ تخلیق کار اور باکمال انسان تھے۔ ادب کے تقریباً تمام اصناف میں انہوں نے طبع آزمائی کی۔ بالخصوص بچوں کے حوالے سے کئی شاہکار نظم تخلیق کی۔

اس کے علاوہ شاعر فرد الحسن فرد نے جدید شاعروں میں اعلیٰ مقام رکھنے والے شاعر سلطان اختر کے حوالے سے کہا کہ 'ان کی شاعری نئی نسلوں کے لیے ایک سرمایہ ہے۔ میرا ان سے ذاتی تعلق رہا ہے۔ انہوں نے شاعری کی دنیا میں بہار کی الگ شناخت قائم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.