ETV Bharat / state

National Education Day گیا کے سرکاری اقلیتی ہاسٹل میں قومی یوم تعلیم کے موقع پر انعامی مسابقہ - قومی یوم تعلیم کے موقع پر انعامی مسابقہ

گیا ضلع میں واقع اقلیتی گرلز اینڈ بوائز سرکاری رہائش گاہ میں ' قومی یوم تعلیم ' کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کی گئی اور طلباء کے درمیان تحریری تقریری انعامی مسابقہ ہوا جس میں ہر زمرے میں تین کامیاب طلباء کو توصیفی سند اور تحفے سے نوازا گیا۔ اس کا مقصد اقلیتی طلباء و طالبات کے درمیان خود اعتمادی پیدا کرنا اور مولانا ابوالکلام آزاد علیہ الرحمہ کی حیات و خدمات سے انہیں واقف کرانا تھا۔ Written competition on occasion of National Education Day in Gaya

گیا کے سرکاری اقلیتی ہاسٹل میں قومی یوم تعلیم کے موقع پر انعامی مسابقہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 6:34 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج یوم تعلیم کے موقع پر مخلتف اقلیتی اداروں میں تقریب منعقد ہوئی ہے ،جس میں بہار حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح کے ماتحت چلنے والے ' اقلیتی ہاسٹلز ' بھی شامل ہیں، شہر گیا میں محکمہ اقلیتی فلاح کے دو ہاسٹل ' گرلز اینڈ بوائز سرکاری رہائش گاہ ' ہیں ۔ دونوں ہاسٹل ضلع کے بڑے ہاسٹلوں میں ایک ہیں حالانکہ یہاں برسوں سے یوم تعلیم کے موقع پر مولانا ابوالکلام آزاد علیہ الرحمہ کو یاد کر خراج عقیدت پیش کرنے کی روایت ہے، تاہم اس برس قومی یوم تعلیم کے موقع پر مولانا آزاد علیہ الرحمہ کو یاد کر خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ تعلیمی و ثقافتی پروگرام کرانے کی ہدایت محکمہ اقلیتی فلاح بہار کی جانب سے دی گئی تھی۔

محکمہ ہدایت کی روشنی میں ضلع محکمہ اقلیتی فلاح افسر راہل کمار کی نگرانی اور صدارت میں دونوں ہاسٹل ' گرلز اینڈ بوائز ' میں علیحدہ طور پر طلباء و طالبات کے درمیان تقریری تحریری انعامی مقابلہ ہوا جس میں مولانا ابوالکلام آزاد کی حیات و خدمات خاص کر تعلیم کے تعلق سے اُنکی کوشسوں اور کاموں کے ساتھ مختلف موضوع پر طلباء نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ، طلباء نے کہا کہ آزاد بھارت اگر جمہوری ملک بنا تو اس میں مولانا آزاد علیہ الرحمہ کی بڑی کوشش جدو جہد اور محنت اور دوراندیشی بھی شامل ہے ، مولانا آزاد نے تعلیم پر زوردیا ہے غالبا دو تین بار ہی گیا آئے تھے لیکن ان کے اثرات ملک کے دوسرے حصوں کے طرح ہی گیا پر پڑے تھے۔

قرعہ اندازی کے ذریعے عنوان پر طلباء کا ہوا خطاب

محکمہ اقلیتی فلاح کے دونوں ہاسٹل میں الگ الگ عنوان کا پرچہ بناکر ایک بوکس میں رکھا گیا تھا اور پھر طالب علموں کو باری باری سے بلاکر اس باکس سے پرچہ نکلوایا گیا اور پرچہ پر جو عنوان تھا اس پر طالب علموں نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا ، محکمہ اقلیتی فلاح افسر راہل کمار نے کہاکہ اس طرح سے بچوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار ہوگا اور جنکے اندر اگر ہچکچاہٹ ہے بھی تو وہ ہچکچاہٹ دور ہوگی، ہاسٹل میں رہنے والے طلباء کی پرفارمنس دوسرے طلباء سے زیادہ بہتر ہوتی ہے کیونکہ انکا پورا وقت تعلیمی سرگرمیوں کے دوران گزرتاہے اور ہاسٹل کی ایک خاص بات یہ بھی ہوتی ہے طلباء ہردن کسی نا کسی موضوع پر تبادلہ خیال کرتے رہتے ہیں ، صرف ان طلباء کی ہچکچاہٹ کو دور کرنا ہے اور انکی صلاحیتوں کو انہیں احساس کرانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: World Urdu Day Celebration مگدھ یونیورسٹی میں سہ روزہ جشن اردو کا اہتمام

راہل کمار نے اس دوران طلباء و طالبات کو پروگرام میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر انعام و اکرام سے نوازا ، انہوں نے بتایاکہ اس پروگرام میں ممتحن کے طور پر اقلیتی ادارہ مرزاغالب کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر غلام صمدانی اور ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر ڈاکٹر مصطفی کمال کو بطور ممتحن مدعو کیا گیا تھا ، جنہوں نے طلباء کی کارکردگی کا جائزہ لیا جبکہ گرلز ہاسٹل میں گیا ہائی اسکول کی دو خاتون ٹیچر کو بطور ممتحن اور ایکسپرٹ مدعو کیا گیا تھا ، دونوں ہاسٹل کے طلباء و طالبات اس پروگرام کو لیکر پرجوش نظر آئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.