کیلم اللہ کیلم دوست پوری اردو ادب ایوارڈ کمیٹی کے زیر اہتمام بہار اردو اکادمی کے سمینار ہال میں اردو کے سرکردہ ادیا، شعراء و صحافیوں کو سال 2021 کے کلیم اللہ کلیم دوست پوری ایوارڈ سے نوازے گئے۔
کیلم اللہ کلیم دوست پوری ایوارڈ کے زمرے میں عظیم ایوارڈ کی شکل میں میمنٹو، شال، ڈائری کے ساتھ گیارہ ہزار کی نقد رقم دیا گیا۔ وہیں کلیم اللہ کلیم لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کے زمرے میں گورمنٹ اردو لائبریری کے چئیرمین و حکومت بہار کے محکمہ تعلیم میں ڈپٹی سکریٹری ارشد فیروز، شاعر خورشید اکبر، بزرگ صحافی امتیاز کریم، خانقاہ شاہ ارزاں کے سجادہ نشیں پروفیسر حسین احمداور شاعری اثر فریدی کو دیا گیا. اس موقع پر کلیم اللہ کلیم کا شعری مجموعہ " سخنہائے کلیم" کا اجرا بھی عمل آیا۔
![kalimullah kalim dost puri awards distribute among urdu writers](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/br-pat-01-program-visbyte-7204693_22112021114310_2211f_1637561590_620.jpg)
مہمان خصوصی کی حیثیت سے پروفیسر علیم اللہ حالی نے کلیم اللہ کلیم کے شعری مجموعہ کا اجرا کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہاکہ کتاب کے مطالعے کے بعد انکے شعری مجموعہ 'سخنہائے کلیم' کی حیثیت کا پتہ کیا جا سکتا ہے۔ تاہم کلیم اللہ ایک سنجیدہ فکر کے شاعر ہیں۔ انہوں نے زمانے تغیرات کو سامنے رکھتے ہوئے شاعری کی ہے جو دل کو چھو لینے والی ہے۔ پروگرام سے خطاب کرنے والوں میں ڈاکٹر ریحان غنی، امتیاز کریمی، ڈاکٹر اسلم جاوداں، ڈاکٹر آصف سلیم، ڈاکٹر انیل سلبھ وغیرہ کے نام شامل ہیں. پروگرام کی نظامت کنوینر پرویز عالم نے کی جبکہ ڈاکٹر انوار الہدی کے شکریہ کی تجویز کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔
مزید پڑھیں: