ETV Bharat / state

پٹنہ:مشہور مصنف فنشیور ناتھ رینو کے گھر میں چوری

ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں مشہور ادیب اور مصنف فنیشور ناتھ رینو کے گھر میں چوری کا معاملہ پیش آیا۔ چوروں نے لاکھوں کے سامان کے ساتھ ان کی کئی انمول کتابیں بھی چوری کرلیں۔

مشہور مصنف فنشیور ناتھ رینو کے گھر میں چوری

author img

By

Published : Sep 30, 2020, 2:33 PM IST

ہندی کے مشہور مصنف فنیشور ناتھ رینو کے گھر میں چوروں نے ان کی لکھی ہوئی کتابوں کو چوری کرکے فرار ہوگئے۔پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔

پٹنہ کے قدم کنواں تھانہ علاقے کے راجیندر نگر میں واقع فنیشور ناتھ کے بیٹے کے گھر میں ان کی لکھی ہوئی کتابوں کی اصلی کاپیوں پر ہی چوروں نے اپنا ہاتھ صاف کرلیا۔ان کے اس گھر میں فنیشور ناتھ کے بیٹے پراگ رینو فی الحال رہائش پذیر ہیں۔لیکن جب یہ معاملہ پیش آیا اس وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

مشہور مصنف فنشیور ناتھ رینو کے گھر میں چوری

پولیس کے مطابق یہ حادثہ منگل کی دیر رات کو پیش آیا۔چوروں نے تالا کاٹ کر گھر اس معاملے کو انجام دیا۔میلا آنچل اور کاغذ کی ناؤ، پلٹو بابو اور روڈ جیسی ان کی کئی کتابوں کو چور اپنے ساتھ لے گئے۔

اس حادثے کے بعد سے فنیشور ناتھ رینو کے بیٹے پراگ رینو اور ان کے اہل خانہ میں افسوس کا ماحول ہے۔ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کے دوران فنیشور ناتھ رینو کی بیٹی نونیتا سنہا نے بتایا کہ گزشتہ 10 دن سے ان کے بھائی کے گھر پر کوئی نہیں تھا اور اسی دوران چوروں نے گھر میں گھس کر مشہور مصنف فنیشور ناتھ رینو کے ذریعہ لکھی گئی بہترین اور انمول کتابیں آنچل میلا اور کاغذ کے ناؤ سمیت کئی دیگر اہم ترین کتابوں کی اصلی کاپی اپنے ساتھ لے گئے۔

حادثے کے بعد پہنچی پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ مصنف کے بیٹے پراگ رینو سنہ 2010 سے پٹنہ میں نہیں رہے ہیں۔لیکن جب بھی وہ پٹنہ آتے ہیں وہ اسی رہائش گاہ پر قیام کرتے ہیں۔فی الحال ان کے اس گھر پر ان کے رشتہ دار رہائش پذیر ہیں جو گزشتہ 10 دن سے پٹنہ میں نہیں تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.