ETV Bharat / state

کیمور: گھروں میں عبادت کریں - رمضان کا مقدس مہینہ

رمضان کا مقدس مہینہ آج سے شروع ہو گیا ہے، اس بیچ ضلع کیمور کے ایس پی نے لوگوں سے گذارش کی ہے کہ وہ گھروں میں ہی نماز ادا کریں اور اس عالمی وبا سے نجات کی دعا مانگیں۔

kaimur SPkaimur SP
kaimur SP
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 5:02 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور کے ایس پی دلنواز احمد نے کہا 'پاک اور مقدس ماہ کی شروعات ہو چکی ہے اس ماہ میں ہر مانگی چیز بارگاہ الاہی میں قبول ہوتی ہے۔ اس موقع پر لوگ دل کھول کر غریب اور ضرورت مند افراد کی مدد کریں اور تراویح کا اہتمام بھی گھروں میں ہی کریں'۔

انہوں نے مزید کہا 'دنیا اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کا سامنا کر رہی ہے، اس لیے سبھی لوگوں سے گذارش ہے کہ وہ اس مہلک وبا سے نجات کی دعا مانگیں'۔

ایس پی دلنواز احمد نے خصوصی طور پر لوگوں سے گزارش کی 'لوگ اپنے گھر میں ہی رہ کر عبادت کریں، سوشل ڈسٹنسنگ کو دھیان میں رکھتے ہوئے اپنے گھروں میں تراویح کا اہتمام کریں'۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، اب تک ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد اس مہلک وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ملک میں اب تک 24 ہزار 506 افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جبکہ 775 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.