ETV Bharat / state

World Urdu Day Celebration مگدھ یونیورسٹی میں سہ روزہ جشن اردو کا اہتمام - مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو

مگدھ یونیورسٹی میں سہ روزہ جشن اردو کی تقریب منعقد ہوئی ہے۔ اس میں شعبہ اردو نے مخلتف کالجز اور یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کو بھی مدعو کیا ہے۔

مگدھ یونیورسٹی میں سہ روزہ جشن اردو کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 11, 2023, 12:14 PM IST

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے عالمی یوم اردو اور قومی یوم تعلیم کے موقعہ پر سہ روزہ ' جشن اردو ' کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بہار سمیت بیرون ریاست کی یونیورسٹیوں کے متعدد پروفسرز نے شرکت کی۔ شعبہ اُردو مگدھ یونیورسٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ پروگرام 9،10،11 نومبر کو باترتیب منایا جارہا ہے ۔ آج اس سہ روزہ جشن اُردو کی صدارت صدر شعبہ اردو ڈاکٹر ابواللیث شمسی نے کی۔پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے صدر شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر قمرالہدیٰ فریدی شامل ہوئے۔ اس پروگرام میں کالج آف کامرس، آرٹ اور سائنس پٹنہ کے پروفیسر ڈاکٹر صفدر امام قادری بھی شامل ہوئے۔

اس موقعے پر اُردو کے حوالے سے مقررین نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سبھی نے اُردو کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ کالج اور یونیورسٹی سے اردو کے فروغ پر اچھا کام ہوسکتا ہے جبکہ اس موقع پرمگدھ یونیورسٹی کے پراکٹر و ڈی ایس ڈبلیو ڈاکٹر پروفیسر بریجیش کمار رائے نے بھی پروگرام میں شرکت فرمائی اور اپنی ذمہ داریوں اور مصروفیتوں سے وقت نکال کر اردو کی محبت میں اس پروگرام میں شرکت کیا ، اس دوران اُنہوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ اردو محبت کی زبان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گیا میں یوم اُردو کی مناسبت سے ادبی نشست منعقد ہوئی

اسے سیاست اور نفرت سے آلودہ ہونے سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے ، مگدھ یونیورسٹی کے سبھی شعبوں کو بھی تعاون پیش کرنا چاہیے۔وہیں آج کے اس پروگرام میں شعبہ کے صدور اور اساتذہ بھی پروگرام میں شامل ہوئے ۔ بالخصوص ڈاکٹر پروفیسر جاوید انجم ،صدر شعبہ علم فلسفیات، ڈاکٹر پروفیسر گوتم کمار سنہا، صدر شعبہ مطالعہ بدھ مت، ڈاکٹر پروفیسر پیوش کمل سنہا، صدر شعبہ ماس میڈیا، ڈاکٹر منیشور پرشاد ،صدر شعبہ سنسکرت اور دیگر مہمانوں میں ڈاکٹرا یکتا ورما، ڈاکٹر ممتاز احمد، ڈاکٹر عبد الحنان، ڈاکٹر اکرام الحق، ڈاکٹراحسان اللہ دانش ۔ ڈاکٹر پرم پرکاش رائےوغیر ہ نے پروگرام میں شرکت فرمائی اورنیک خواہشات سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.