ETV Bharat / state

سیوان پہنچے مزدوروں نے نتیش کمار مردہ بعد کے نعرے لگائے

سیوان میں مزدوروں سے بھرا ایک ٹرک آج ببونیا موڑ پہنچا، جس میں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، ببونیا موڑ پر تعینات سیوان صدر کے بی ڈی او ،رامندر کمار اور سٹی انسپکٹر جے پرکاش پنڈت نے جب ٹرک کو روکا تو سبھی مزدور نتیش کمار مردہ آباد کے نعرے لگانے لگے۔

سیوان پہنچے مزدوروں نے نتیش کمار مردہ بعد کے نعرے لگائے
سیوان پہنچے مزدوروں نے نتیش کمار مردہ بعد کے نعرے لگائے
author img

By

Published : May 6, 2020, 11:45 PM IST

ریاست بہار کے ضلع سیوان میں مزدوروں سے بھرا ایک ٹرک آج ببونیا موڑ پہنچا، جس میں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی، ببونیا موڑ پر تعینات سیوان صدر کے بی ڈی او ،رامندر کمار اور سٹی انسپکٹر جے پرکاش پنڈت نے جب اس ٹرک کو روکا تو سبھی مزدور نتیش کمار مردہ آباد کے نعرے لگانے لگے۔

اس دوران بی ڈی او نے جب ان سے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ یہ تمام مزدور ٹرک کو بھاڑے پر لے کر راجستھان سے واپس اپنے گھر آ رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر و بیشتر سیتامڑھی ، مظفر پور اور دربھنگہ کے رہائشی ہیں۔ جو راجستھان میں کام کرتے تھے، لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب ایک ہی جگہ پھنسے ہوئے تھے۔

وہیں کئی مزدوروں کا کہنا تھا کہ یوگی حکومت اپنے لوگوں کو بس کے ذریعے واپس لا رہی ہے، لیکن بہار حکومت کے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ وہ ہم جیسے مزدوروں کو واپس لا سکے، بہار حکومت مزدوروں کے لئے کچھ نہیں کررہی ہے۔ ہم سب مزدور اپنے پیسوں سے ٹرک بھاڑا کرکے اپنے گھر جا رہے ہیں، پیسہ ختم ہوگیا ، لیکن ہم مزدوروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.