ETV Bharat / state

'قوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا جائے'۔

author img

By

Published : Sep 24, 2019, 2:49 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 7:54 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں قومی اتحاد مورچہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جے ڈی یو کے ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی نے نام نہاد سیکولر پارٹیوں پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔

'قوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا جائے'

ضلع کے موہن پوربلاک کے ڈنگرا میں منعقد قومی اتحاد مورچہ کے پروگرام میں مولانا بلیاوی نے کہا کہ 1985ء میں اسام میں مسلمان ایم ایل اے بنے تھے تبھی سے نام نہاد سیکولر جماعت کے لیڈران نے بنگلہ دیشی مسلمانوں کے داخل ہونے کا شگوفہ چھوڑا تھا۔
اور آج ریاست بہار کے کشن گنج ، ارریہ ، پورنیہ سمیت کئی اضلاع میں این آرسی نافذ کرنے کامطالبہ ہورہاہے ۔

یہ شہریت کی جانچ نہیں بلکہ ایک طبقے کو پریشان کرنے کے لئے کیا جارہاہے، لیکن وہ خود حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملکی سطح پر این آرسی نافذ کیا جائے۔
۔ اپوزیشن پارٹی آرجے ڈی سمیت کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پورے مگدھ زون میں ان سیکولر جماعتوں کی جانب سے مسلم نمائندگی ختم کردی گئی ہے ۔
ان سیکولر جماعتوں کو مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت تو ہے لیکن ان کے مسائل سے نہیں۔
اس موقع پر بلیاوی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ سبھی آ پسی رنجشوں کو درکنار کرتے ہوئے متحد ہوکر قوم وملی فلاح کے لئے کام کریں۔

'قوم کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا جائے'۔ویڈیو

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں قومی اتحاد مورچہ کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مورچہ کے قومی صدر و جے ڈی یو کے ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی نے کہاکہ
مسلمانوں کونام نہاد سیکولر جماعتوں نے صرف سبزباغ دیکھایاہے ، آج جتنے بڑے مسائل مسلمانوں کے سامنے درپیش ہیں خواہ وہ این آرسی ہی کیوں نہ ہو سب اسی جماعت کی پالسیوں کانتیجہ ہے جسکو مسلمان چالیس پچاس سالوں سے ٹھوتے آرہے ہیں ۔ Body:پیر کو ضلع کے موہن پوربلاک کے ڈنگرا میں منعقد قومی اتحاد مورچہ کے پروگرام سے مولانابلیاوی نے کہاکہ 1985ء میں جب اسام میں اسی مسلمان ایم ایل اے بنے تھے تبھی سے نام نہاد سیکولر جماعت کے لیڈران نے بنگلہ دیشی مسلمانوں کے داخل ہونے کاشگوفہ چھوڑا تھا ۔ آج ریاست بہار کے کشن گنج ، ارریہ ، پورنیہ سمیت کئی ضلعوں میں این آرسی نافذ کرنے کامطالبہ ہورہاہے ۔ یہ شہریت کی جانچ نہیں بلکہ ایک طبقے کو پریشان وحراساں کرنے کے لئے کیا جارہاہے لیکن اس سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔بلکہ وہ خود حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں اور چیلنج کرتے ہیں کہ ملکی سطح پر این آرسی نافذ کیا جائے تاکہ دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہوجائے ۔انہوں نے تنقیدی جملوں میں کہاکہ آج مسلمانوں کے پاس زمین ہویانہ ہو لیکن جب پچاس سال اور سوسال قبل کازمینی کھتیان نکالا جائیگا تو مسلمان کے نام کی ہی زمینی کاغذات نکلنے کی اکثریت ہوگی ۔ بلیاوی نے مزید کہاکہ فاسسٹ طاقتوں کے وار سے ہوشیار رہاجاسکتا ہے لیکن سیکولرازم کا لبادہ اوڑھے بیٹھوں سے کیسے بچ سکتے ہیں ۔ اشاروں میں ہی صحیح لیکن صوبے کی اپوزیشن پارٹی آرجے ڈی سمیت کانگریس پر تنقید کیا اور کہاکہ پورے مگدھ زون میں ان سیکولر جماعتوں کی جانب سے مسلم نمائندگی ختم کردی گئی ہے ۔ ایسی سیکولر جماعتوں کو مسلمانوں کے ووٹ کی ضرورت ہے نہ کہ مسلمانوں کے مسائل سے انہیں دلچسپی ہے ۔اس موقع پر بلیاوی نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ سبھی آ پسی رنجشوں کو درکنار کرتے ہوئے متحد ہوکر قومی وملی فلاح کے لئے کام کریں ، ایک دوسروں کی مدد کریں ۔انہوں نے اس موقع پر قوم کے بچوں کی تعلیم پربھی زور دیا اور کہاکہ جو غریب بچے پیسوں اور گھرکی حالت ٹھیک نہیں ہونے سے تعلیم سے پیچھے ہٹ رہے ہیں انکی تعلیم کاانتظام متحد ہوکر کریں ۔Conclusion:واضح ہوکہ پیر کو گیا کے موہن پور بلاک کے ڈنگرا گاوں میں قومی اتحاد مورچہ کی عوامی میٹنگ ضلع صدر حسن خان کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔جس میں ریاستی جنرل سکریٹری محمد مختار خان ، ضلع جنرل سکریٹری ڈاکٹر ہدایت اللہ ، نجیب اختر ، خورشید احمد سمیت سینکڑوں افراد شامل ہوئے ۔ اس موقع پر قومی صدر و ایم ایل سی غلام رسول بلیاوی کے ہاتھوں اے پی جے عبدالکلام انٹرنیشنل اسکول کاافتتاح ہوا
Last Updated : Oct 1, 2019, 7:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.