ETV Bharat / state

WONDER App : 'ونڈر ایپ' کے ذریعے زچگی کی شرح اموات میں کمی لانے کی کوشش - حاملہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایپ

ریاست بہار کے ضلع گیا میں حاملہ خواتین کا ڈیٹا بیس تیار کیا جارہاہے، 'ونڈر ایپ' کے ذریعے حاملہ خواتین کو دوران حمل ان کے مسائل اور اسکے حل کی جانکاری کے علاوہ صحیح مشورے بھی دیے جارہے ہیں۔ اس پہل سے زچکی کی اموات میں کمی واقع ہو اس کے لیے کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔ WONDER App Reduce Maternal Mortality Rate

WONDER App reduce Maternal Mortality Rate
ونڈر ایپ' کے ذریعے زچگی کی شرح اموات میں کمی لانے کی کوشش
author img

By

Published : Jul 19, 2022, 8:07 AM IST

گیا: ضلع گیا میں ڈی ایم تیاگ راجن کی صدارت میں میٹنگ ہوئی جس میں محکمہ ہیلتھ کی جانب سے بتایا گیا کہ اب تک 'ونڈر ایپ' WONDER App کے ذریعے تقریباً 4500 حاملہ خواتین کو رجسٹر کیا جا چکا ہے۔ سب سے زیادہ رجسٹریشن بودھ گیا میں ہوا ہے۔ یہاں 2148 حاملہ خواتین کو رجسٹر کرکے ایپ پر صحت کی معلومات دستیاب کرائی گئی ہیں۔ جب کہ ضلع کے بانکے بازار میں 314، پربھاوتی ہسپتال میں 310، موہن پور میں 287، بیلا گنج میں 170، گروا میں 169، بارہ چٹی میں 147، ڈومریا میں 141 بتھانی میں 136، وزیر گنج میں 115، موہڑہ میں 114، صدر ہسپتال میں 09، آمس میں 65، امام گنج میں 68، کونچ میں 68 پریا میں 34، اتری میں 31، ٹکاری میں 20، گروا میں 8، مگدھ میڈیکل میں 5، خضرسرائے میں 2، مان پور میں ایک مریضہ ہیں جو ایپ سے رجسٹریشن کراچکی ہیں۔ ان میں سے 109 حمل کے دوران ہونے والے مختلف خطرے کے زمرے میں ہیں۔ جب کہ 12 نازک کیسز کی نشاندہی کی گئی ہے، جنکی دیکھ ریکھ بے حد ضروری ہے۔

محکمہ صحت کا دعویٰ ہے کہ خطرے کے حمل اور نازک کیسز کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ ڈی ایم نے اس حوالے سے جیویکا، سیویکا، سہائیکا، اے این ایم، یونیسیف اور محکمہ صحت کے ملازمین کو آپس میں کوآرڈینیشن کرکے کم ترقی والے بلاکس میں خواتین کے رجسٹریشن کا کام کرکے لائن لسٹنگ کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈی ایم نے کہاکہ ہیلتھ کے شعبے میں ضلع میں ماں اور بچے کی صحت کی حفاظت کو ترجیح دی گئی ہے۔ اس کے لیے خصوصی کام کیا جا رہا ہے۔ حاملہ خواتین کا چارمرتبہ جانچ قبل از پیدائش کرنا لازم کیا گیا ہے۔ تاکہ حاملہ خواتین کو ضروری ویکسینیشن، آئرن اور فولک ایسڈ کی گولیوں کی تقسیم اور حاملہ کو ادارہ جاتی ڈلیوری کے لیے ترغیب دینا اور انہیں ہسپتال لے جانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرنا لازمی ہے۔ 'ونڈر ایپ' پروجیکٹ کی مدد سے حاملہ خواتین کی صحت کی جانچ اور سنگین یا خطرناک حمل کے کیسز کی تفصیلات ان تک صحت کی سہولیات کی رسائی کو بڑھانا ہے۔

ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر ہیلتھ کمیٹی نلیش کمار نے کہاکہ 'ونڈر ایپ' پروجیکٹ ضلع کے تمام بلاکس میں چلایا جا رہا ہے۔ ونڈر ایپ کی مدد سے حاملہ خواتین کا ڈیٹا بیس تیار کیا جا رہا ہے۔ یہ زچگی کی اموات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا اور بروقت حاملہ خواتین کو مدد دی جائے گی۔' Reduce Maternal Mortality Rate

واضح رہے کہ 2021 میں دارالحکومت پٹنہ سمیت گیا، بھاگلپور، مظفر پور اور نالندہ میں ایپ کے استعمال کا آغاز ہوا تھا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے پٹنہ کے سمواد بھون میں خود کفیل بہار سات نشیچے پارٹ 2 کے تحت منعقدہ ایک پروگرام میں ریاست کے ہسپتالوں میں اس ایپ کے نفاذ کا افتتاح کیا تھا، اس ایپ سے رجسٹرڈ ہونے کے بعد گھر میں رہتے ہوئے حاملہ خواتین کی رہنمائی ہوتی ہے۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.