ETV Bharat / state

بھاگلپور میں خواتین کے لئے اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 3, 2021, 10:28 PM IST

مولانا اسجد ناظری نے کہا کہ 'جس طرح ہماری قوم کی لڑکیاں ارتداد کا شکار ہو رہی ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ خواتین بیداری کا ثبوت دیں اور اپنی بچیوں کی اسلامی تعلیمات کے مطابق تربیت کریں۔'

بھاگلپور میں خواتین کے لئے اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد
بھاگلپور میں خواتین کے لئے اصلاح معاشرہ پروگرام کا انعقاد

ریاست بہار کے بھاگلپور میں واقع معورف دینی ادارہ عربیہ احیاء العلوم میں خواتین کے لئے تربیتی و اصلاحی اجلاس عام کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا ظفر حسامی نے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے لڑکیوں میں اسلامی تعلیمات عام کرنے پر زور دیا۔

اصلاح معاشرہ کے اس اجلاس میں شامل خواتین نے بھی اس طرح کے پروگرام کی تائید کی اور کہا کہ مردوں کو مد نظر رکھتے ہوئے پروگرام بڑی تعداد میں ہوتے ہیں لیکن خواتین کے لئے مخصوص اصلاحی پروگرام بہت کم ہوتے ہیں۔ لہذا وقت کا تقاضا ہے کہ اس طرح کے اصلاحی پروگرام ہوں کیونکہ معاشرے میں جس طرح بے حیائی عام ہو رہی اس سے اپنی بہو بیٹیوں کو محفوظ رکھنے لئے خواتین کو بیدار کرنا ضروری ہے۔

وہیں مقررین نے کہا کہ مسلم معاشرے میں بے دینی اور جہالت کی وجہ سے لڑکیاں بے راہ ہو ہو رہی ہیں۔ وہ فتنئہ ارتداد کا شکار ہو رہی ہیں جس کا فائدہ دشمنان اسلام اٹھا رہے ہیں، اور مسلم لڑکیاں غیروں کے جال میں پھنس رہی ہیں۔ اس لئے یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم معاشرے کی اصلاح کے لئے بنیادی ضرورتوں پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'کووڈ سے آزاد بھارتی مہم کو مضبوطی ملے گی'

اس پروگرام کا انعقاد بھاگلپور کی معروف شخصیت مولانا اسجد ناظری نظر کی سرپرستی میں کیا گیا۔ اس کےعلاوہ کئی مقامی علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کے لئے مرد و خواتین کے لئے الگ الگ نظم کیا گیا تھا۔ جس میں بڑی تعداد میں شرکاء موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.