ریاست بہار کے کیمور ضلع کے مچث تھانہ حلقے میں گذشتہ رات بدمعاشوں نے درگاٶتی ندی پل کے پاس ایک خاتون کے سر میں گولی مار دی، جس سے خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ہلاک شدہ عورت کی عمر قریب 35 سال کے قریب بتائی جارہی ہے، جس کی ابھی تک شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
معاملے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے مقامی لوگوں سے ہلاک شدہ خاتون کے بارے میں پوچھ گچھ کی، لیکن خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔
جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر بھبھوا صدر ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔