ریاست بہار کے ضلع گیا کے خضرسرائے میونسپل انتخابات کے تحت آج صبح سے ہی ووٹروں اور امیدواروں میں جوش و خروش تھا۔ ووٹر اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ دینے کے لیے بوتھوں پر پہنچ ر تھے۔ اسی دوران شام چار بجے کے بعد کونسلر کے عہدہ کے لیے انتخاب لڑنے والی امیدوار کملا دیوی کے شوہر وجے یادو بوتھ سے کچھ فاصلے پر ووٹروں کو پرچیاں بانٹ رہے تھے۔ اس دوران پولیس کی گشتی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امیدوار کے شوہر اور حامیوں کو وہاں سے بھگا دیا جو پرچیاں بانٹ رہے تھے۔Arrested for extorting police in Gaya
اس سے مشتعل ہو کر امیدوار کے شوہر اور ان کے حامیوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا۔ جواب میں پولیس نے بھی پتھراؤ کیا۔ ایس آئی امرجیت چودھری پتھراؤ میں زخمی ہو گئے ہیں۔ ان کا سر پھٹ گیا ہے۔ انہیں خضر سرائے کے سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق امیدوار کے شوہر وجے یادو ابھی تک مفرور ہےاور اسکی تلاش جاری ہے۔حملے کے بعد انکے حامی گھروں میں چھپ گئے تھے جسکے بعد پولیس نے گھر میں داخل ہو کر گرفتار کیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ پتھراؤ کرنے والے لوگوں نے پولیس پر حملہ کیا اور اپنے گھروں میں چھپ گئے اور گھر کو اندر سے بندکردیا تھا۔ پولیس نے ان کے گھر کی کھڑکی توڑ کر گھرمیں داخل ہوئی اور پتھراؤ کرنے والوں کو گرفتار کر لیا۔فی الحال پولس معاملے کی مزید جانچ کر رہی ہے
مزید پڑھیں:Gaya Local Body Elections گیا لوکل باڈی الیکشن میں رائے دہندگان پُرجوش