ETV Bharat / state

کیمور: مشکوک حالت میں پنکھے سے لٹکی ملی خاتون کی لاش

سخت قوانین کے بعد بھی جہیز کے خاطر قتل و ہراسانی کے معاملہ میں کمی نہیں آرہی ہے۔ ایسا ہی ایک معاملہ بہار کے ضلع کیمور کے ایک گاؤں سے سامنے آیا ہے، جہاں مشکوک حالت میں شادی شدہ عورت کی لاش کمرے میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔

woman body found hanging from a fan in suspicious circumstances in kaimur
مشکوک حالات میں پنکھے سے لٹکی ملی خاتون کی لاش
author img

By

Published : Jun 16, 2021, 9:47 AM IST

لواحقین نے سسرال والوں پر جہیز کی خاطر ماردینے کا الزام عائد کیا ہے اور مقامی تھانہ کو تحریری شکایت دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے لاش کا پنچنامہ کروانے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے صدر اسپتال بھیج دیا ہے اور معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

معلومات کے مطابق یہ واقعہ تھانہ چاند کے علاقہ کے گاؤں ببھنی یاؤ سے سامنے آیا ہے۔ جہاں ببھنی یاؤ کے رہائشی مبارک انصاری کی اہلیہ عشرت خاتون کی لاش گھر کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی۔ جس کی لواحقین نے اطلاع پولیس کو دی۔

اس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی، لاش قبضہ میں لینے کے بعد پنچناما سمیت ضروری کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لئے بھبھوا میں واقع صدر اسپتال بھیج دیا۔

دوسری طرف جیسے ہی لاش بھبھوا صدر اسپتال پہنچی۔ اہل خانہ سمیت خیر خواہوں کا ہجوم جمع ہوگیا۔ بھبھوا وارڈ نمبر 9 کے رہائشی ہلاک ہوئی خاتون کے والد اسلم انصاری نے بتایا کہ انہوں نے تقریباً 7 سال قبل اپنی بیٹی کو چاند تھانہ کے ببھنی یاؤ رہائشی مبارک انصاری کے ساتھ بڑی ہی خوشی کے ساتھ شادی کی تھی، اس وقت بیٹی کو خوشی خوشی سسرال بھیج دیا، لیکن جہیز کے لالچی سسرال والوں کی خواہشات کم نہیں ہورہی تھی۔ شادی کے کچھ ماہ بعد ہی ہراساں کرنے کے معاملات منظر عام پر آنے لگے، شوہر نے ہمیشہ رقم اور دوسری چیزوں کے مطالبہ پر اسے ہراساں کرنا شروع کردیا۔

انہوں نے بتایا کہ مبارک انصاری کے دو بچے بھی ہیں، بچّے بھی نانی کے گھر میں پیدا ہوئے تھے۔ اس وقت سارے اخراجات نانی، نانا اور مامو نے برداشت کیے تھے۔

انھوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ داماد کی نیت سسرال کی جائیداد پر قبضہ کرنے کے تھی۔ جس کو لے کر شوہر اور بیوی ہمیشہ لڑتے رہتے تھے اور کچھ دن پہلے بیٹی نے فون کرکے گھر آنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور آج بیٹا بھی الوداع کے لئے ببھنی یاؤ جانے والا تھا تب ہی بیٹی کی موت کی اطلاع ملی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ بیٹی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے اور ثبوتوں کو ختم کرنے کے لئے جسم کو پنکھے سے لٹکاکر خودکشی دکھانے کی بات کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:

میرٹھ میں پچاس روپے کے لیے نوجوان کا قتل

غور طلب ہے کہ بھبھوا وارڈ نمبر 9 کی رہنے والی عشرت خاتون کی شادی قریب 7 سال پہلے مبارک انصاری کے ساتھ ہوئی تھی۔ دونوں سے دو بچے بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.