ETV Bharat / state

بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 585 ہوئی

author img

By

Published : May 9, 2020, 9:34 PM IST

ریاست بہار کے ضلع مظفرپور میں تین مریض ملنے کے بعد ریاست کا 37 واں ضلع کورونا کی زد میں آگیا ہے۔ ساتھ ہی ارول میں دو مثبت معاملے کے ساتھ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 585 ہوگئی ہے۔

with five new cases, the number of corona victims in bihar reached to 585
پانچ نئے معاملے کے ساتھ بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد 585 ہوئی

محکمہ صحت کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے بتایا کہ مظفرپور ضلع کے مسہری میں 22, 14 اور 31 سال کے تین شخص و ضلع ارول کے چامنڈی میں 29 سال کے نوجوان اور سدرام پور میں 14 سال کے نابالغ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے رابطہ میں آئے لوگوں کے بارے میں معلوم کیا جا رہا ہے۔

مظفرپور سے موصول رپورٹ کے مطابق سری کرشنا میڈیکل کالج ہسپتال (ایس کے ایم سی ایچ) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنیل شاہی نے بتایا کہ تینوں مزدور کل ہی کیرلہ کے ارنا کولم سے مزدور ایکسپریس سے مظفر پور آئے تھے۔ یہاں ان کی اسکریننگ ہوئی، جس میں کورونا کی علامات پائی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ تینوں کو پہلے مظفر پور صدر ہسپتال میں بنے قرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا، جہاں سے ان کا سیمپل جانچ کے لیے ایس کے ایم سی ایچ بھیج دیا گیا، آج موصول ہوئی رپورٹ میں انفکشن کی تصدیق ہونے کے بعد اب تینوں کو کورونا کیئر سنٹر میں رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.