ETV Bharat / state

بہار کو ڈبلو ایچ او نے 100 آکسیجن کنسٹریٹر دیا - WHO provided 100 oxygen concentrators

بہار میں کورونا بحران کے دوران صحت خدمات کو بہتر بنانے کے لئے عالمی صحت ادارہ نے تعاون دیا ہے۔

oxygen concentrators
oxygen concentrators
author img

By

Published : May 22, 2021, 3:22 PM IST

بہار کے وزیر صحت منگل پانڈے نے آج کہا کہ ریاستی حکومت کورونا مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنے کیلئے جہاں خود کے وسائل میں اضافہ کر رہی ہے وہیں عالمی صحت تنظیم (ڈبلوایچ او) اور دیگر تنظیمیں بھی ریاستی حکومت کو تعاون دینے کیلئے سامنے آرہی ہیں۔

منگل پانڈے نے بتایا کہ جمعہ کو ڈبلو ایچ او نے محکمہ صحت کو 100 آکسیجن کنسنٹریٹر، صفر سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے لیکر 50 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تک کے درجہ حرارت میں کام کرنے کے اہل 12 مریضوں کی صلاحیت والے 02 اور 06 مریضوں کی صلاحیت والے 03 اعلیٰ سطحی ٹینٹ کے ساتھ ایک لاکھ 25 ہزار ماسک بطور تعاون پیش کیا۔

اس کے علاوہ ریکٹ انڈیا کے تعاون سے 5 لاکھ ڈیٹول صابن اور 03 لاکھ ماسک ملے ہیں، جس کو ریاست کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز پر بھیجا گیا ہے۔ اس سے کورونا انفیکشن پر قابو پانے میں محکمہ کو کافی حد تک تعاون ملے گا۔

وزیر صحت نے اس طبی تعاون کیلئے ڈبلو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر راڈر کوآفرین اور بہار ہیڈ ڈاکٹر بی پی سبرمنیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلو ایچ او کا تعاون وقت بوقت صحت محکمہ کو ملتا رہتا ہے۔ توقع ہے کہ آئندہ بھی ڈبلو ایچ کا تعاون ملتا رہے گا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.