ایک طرف کورونا پر قابو کرنے میں ریاستی سرکار اور انتظامیہ کے افسران دن رات لگے ہوئے ہیں۔ لگاتار سڑکوں پر اتر کر عوام سے اپیل کی جارہی ہے۔ لیکن عوام ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ کورونا کا خوف کسی کو نہیں ہے۔
اسی سمت روہتاس ضلع میں کووڈ گائیڈ لائن کے قوانین پر عمل کرانے کے لیے سڑک پر اتری ضلع انتظامیہ کی ٹیم نے شام چار بجے کے بعد بھی کھلی دو دکانوں کو سیل کر دیا، ساتھ ہی 5 ہزار روپیے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
دراصل، انتظامیہ کی ٹیم نے ڈہری کے بی ایم پی موجود دو کپڑے کی دکان سنتوش کپڑے کی دکان اور بابو گنج میں موجود نور چکن دکان کو شام چار بجے کے بعد بھی کھلا پایا۔ جس کے بعد انتظامیہ نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں دکانوں کو سیل کردیا۔
پانچ ہزار کا جرمانہ
اس دوران پانچ ہزار کا جرمانہ بھی لگایا گیا۔ اس دوران اسٹیشن روڈ میں موجود مچھلی منڈی اور سبزی کی کھلی دکانوں کو دیکھ کر انتظامیہ کے افسران غصہ میں آ گئے اور مچھلی اور سبزیوں کو سڑک پر پھینک دیا۔ افسران نے دکانداروں کو سخت ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکار کی طرف سے جاری گائد لائن پر عمل کریں ورنہ قانونی کاروائی ہوگی۔