قبل ازیں نتیش کمار نے پرشانت کشور پر حملہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ امت شاہ کے کہنے پر انہیں جنتادل یونائٹیڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
نتیش کمار کی جانب سے الزام لگائے جانے کے بعد پرشانت کشور نے بہار کے وزیراعلیٰ پر جھوٹ بولنے کا جوابی الزام لگایا۔ پرشانت کشور نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ’مجھے پارٹی میں شامل کرنے کے بارے میں جھوٹ بولا جارہا ہے جبکہ یہ مجھے اپنے جیسا ظاہر کرنے کی ایک ناقص کوشش ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر آپ سچ کہہ رہے ہیں تو کون یہ یقین کرے گا کہ آپ میں اتنی ہمت ہے کہ آپ امت شاہ کے بھیجے ہوئے شخص کی بات نہیں مان رہے ہیں‘۔
نتیش کمار نے آج ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پرشانت کشور پارٹی میں رہنا چاہتے ہیں تو انہیں پارٹی کے بنیادی اصولوں کو ماننا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اظہار خیال کی آزادی کا حق رکھتا ہے۔