دارالحکومت پٹنہ اور آس پاس علاقوں میں اچانک تیز ہوا اور بدلی کے سبب اندھیرا چھا گیا۔ بارش کی وجہ سے موسم میں نمی اور سردی کا احساس ہونے لگاہے۔موسم پوری طرح خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بھی اس تعلق سے گزشتہ دنوں الرٹ جاری کیا تھا۔
محکمہ کے مطابق پٹنہ اور قرب و جوار میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری ہونے کی امیدتھی ساتھ ہی کہیں کہیں بجلی گرنے کی بھی پیشن گوئی کی گئی تھی تیز ہواؤں اور بارش نے درجہ حرارت میں کمی پیدا کردی ہے۔
گزشتہ روز درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34. اور کم سے کم 24. ڈگری درج کیا گیا تھا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 6 ڈگری کے آس پاس کمی درج کی گئی ہے۔
ریاست میں کئی دنوں سے الگ الگ جگہوں پر ہو رہی بارش اور ژالہ باری نے 12 سے زیادہ لوگوں کو ہلاک کیا ہے۔ فصل سبزیوں اور پھلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔