ETV Bharat / state

میجر دھیان چند کو بھارت رتن؟ - یوم قومی کھیل

بھارتی ہاکی کے معروف کھلاڑی میجر دھیان چند 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کی سالگرہ قومی یومِ کھیل کے طور پر منائی جاتی ہے۔

dhyanchand
dhyanchand
author img

By

Published : Aug 29, 2020, 1:49 PM IST

سنہ 1931 میں ہالی ووڈ اسٹار چارلی چیپلن نے لندن میں ایسٹ انڈیا ڈاک روڈ پر واقع ایک چھوٹے سے گھر میں مہاتما گاندھی سے مختصر ملاقات کی۔

اس کے ٹھیک ایک برس بعد لاس اینجلس میں چارلی چیپلن نے ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند سے ملاقات کی۔

بھارت کی طرف سے دو اہم ترین شخصیات کے ساتھ یہ ان کی دوسری یادگار ملاقات تھی۔

ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند 1932 کے لاس اینجلس اولمپکس میں بھارت کے لئے سونے کا تمغہ جیتنے کے بعد ایک سپر اسٹار بن گئے۔

میجر دھیان چند کے بیٹے اشوک دھیان چند سمیت متعدد اولمپین کھلاڑیوں نے دھیان چند کو بھارت رتن دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

میجر دھیان چند کی 115 ویں یوم پیدائش پر ان کے بیٹے اشوک دھیان چند نے کہا کہ چارلی چیپلن اولمپک ولیج میں آئے اور دھیان چند اور ان کے ساتھیوں سے ملاقات کی تھی۔

امریکی میڈیا نے اس خبر کو اُجاگر کیا تھا۔

اشوک نے کہا کہ ہر سال 29 اگست کو قومی یومِ کھیل منا کر بھارت اپنے ہاکی کے لیجنڈ کو اعزاز دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ہمارے اہل خانہ بلکہ ملک کے تمام کھیلوں سے محبت کرنے والوں کے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔

اشوک نے کہا کہ ایک بار وزارت کھیل نے میجردھیان چند کے لیے بھارت رتن کا مطالبہ کیا تھا مگر اس بار یہ ایوارڈ سچن تیندولکر کو ملا۔

اشوک نے بتایا کہ انہوں نے بھارت کو پہلا ورلڈ کپ پاکستان کے خلاف کوالالمپور میں جیتنے والے گول کے ساتھ دلایا تھا۔

اشوک نے تیندولکر کے بارے میں کہا کہ مجھے سچن سے عزت اور محبت ہے۔

وہ ہندوستان میں اب تک کا سب سے بڑا کرکٹر ہے۔ تاہم مورخین کا خیال ہے کہ دھیان چند برصغیر پاک و ہند میں پیدا ہونے والے سب سے بڑے کھلاڑی تھے۔

ہر برس 29 اگست کو بھارتی حکومت کی جانب سے راشٹرپتی بھون میں کھیل سے متعلق ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔ یہ بھی اعزاز کی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیے:قومی یومِ کھیل، کیسے منایا جائے گا

اشوک نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ انہوں نے کبھی بھی لوگوں سے نہیں کہا کہ میجر دھیان چند کو بھارت رتن ملنا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر برس مجھ سے اس بارے میں بات کی جاتی ہے حالاںکہ انہیں ان سے بات کی جانی چاہئے تھی جنہوں نے دھیان چند کو بھارت رتن دینے کی سفارشات کی تھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.