پردیپ کمار سنگھ نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پہلے سے زیادہ خطرناک ہے، ہمیں پہلے سے زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ارریہ کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویکسین لینا نہایت ہی ضروری ہے، 45 سال سے عمر والوں کو یقینی طور سے کورونا کا ٹیکہ لگوانا چاہیے۔
اب تو مرکزی حکومت نے ایک مئی سے 18 سال سے اوپر والوں کے لئے بھی کورونا ٹیکہ لینا یقینی بنایا ہے۔
رکن پارلیمان نے کہا کہ ہم ابھی بھی دیکھ رہے ہیں کہ لوگ ابھی بھی کورونا کا ٹیکہ لینے میں غفلت برت رہے ہیں۔
لوگوں کو اس کے محفوظ ہونے پر ابھی شک و شبہ ہے، میں لوگوں سے گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ آپ غفلت میں نہ پڑے، آپ دیکھیں بھارت کا ہر معزز شہری نے کورونا کا ٹیکہ لگوا لیا ہے اور سب روبہ صحت ہیں۔ آپ کو بھی اعتماد کرنا چاہیے اور بلا خوف و خطر کورونا کا ٹیکہ لگوانا چاہیے۔