وزیر اعلی نتیش کمار نے پٹنہ میں پانی سے ہوئی تباہی اور چالیس سال کے بعد پٹنہ کے ڈوبنے کے متعلق کہا کہ پانی نکل جانے کے بعد میں انہیں علاقے کے پمپ ہاؤس کے افسران اور محکمہ کے اعلی افسران کے ساتھ بیٹھ کر ایک میٹنگ کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میں ان سے پوچھ گچھ کروں گا کہ ایسا کیسے ہوا اور علاقے کے پمپ ہاؤس کے رکھ رکھاؤ کے لیے کیا کر رہے ہیں۔
وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ راجندرنگر اور کنکڑ باغ سے پانی نکالنے کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے، کول انڈیا لمیٹیڈ سے پمپ منگوایا جارہا ہے، اور اس علاقے کے کچھ پمپ کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'کام بہت زور شور سے ہو رہا ہے، کچھ پانی نکلا ہے اور ایک دو روز میں پانی نکل جائے گا۔