ETV Bharat / state

گیا: لاک ڈاؤن کے دوران پانی کا بحران - gaya municiple corporation

ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاون کی صورتحال کے درمیان بہار کے ضلع گیا میں پانی کے بحران کا معاملہ بھی بڑھتا جا رہا ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران پانی کا بحران
لاک ڈاؤن کے دوران پانی کا بحران
author img

By

Published : May 19, 2020, 9:31 PM IST

گیا کے کئی محلے ہیں جہاں گرمی کا موسم آتے ہی اپریل اور مئی کے مہینے میں آبی سطح کافی کم ہوجاتی ہے اور لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ایسی صورتحال میں واٹر ٹینکر کے مطالبے میں بھی اضافہ ہوجاتا ہیں، ٹینکر سے پانی سپلائی سے انتظامیہ کے سامنے لاک ڈاون اور کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلے پر عمل درآمد کرانے کا بھی مسئلہ در پیش ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران پانی کا بحران انتظامیہ کے لیے درد سرِ ویڈیو

پانی کی قلت کی وجہ سے واٹر ٹینکر کے پاس بھیڑ اکٹھا ہوجاتی ہے حالانکہ اس بھیڑ سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن اس مرتبی کورونا وائرس کی وجہ سے فاصلہ برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

چونکہ پورے ملک میں لاک ڈاون ہے اس لیے گھروں میں رہنے والے افراد کو پانی کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

حالانکہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس مرتبہ کوششیں ہورہی ہیں کہ ایسی صورتحال پیش نہ آئے کہ لوگوں کو اس کے لیے کسی قسم کا احتجاج کرنا پڑے۔

گیا میں 32 ٹینکر سے پانی کی سپلائی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کیا گیا ہے اس کا کوئی معاوضہ پبلک سے نہیں لیا جا رہا ہے، اس کے علاوہ کارپوریشن نے محکمہ پی ایچ ڈی سے پانی سپلائی کے لیے مزید 32 ٹینکر کا مطالبہ کیا ہے۔

میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار کے مطابق شہر کے کئی اور محلوں میں آبی سطح کم ہوجانے کی اطلاع ملنی شروع ہوگئی ہے اس کو لے کر تیاری کی جارہی ہے جس سے توقع ہے کہ اس مرتبہ زیادہ پریشانی نہیں ہوگی۔

حالانکہ گیا شہر میں کئی ایسے محلے ہیں جہاں اپریل سے ہی آبی سطح کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے پانی کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ان مقامات پر ٹینکر کے پہنچتے ہی لاک ڈاون کے باجود پانی لینے والوں کا مجمع لگ جاتا ہے۔

ایسے میں یہ مانا جا رہا ہے کہ مزید بحران ہوا تو میونسپل کارپوریشن کو پانی سپلائی کے ساتھ جسمانی دوری برقرار رکھوانے میں بھی پسینے چھوٹ سکتے ہیں۔

میونسپل کارپوریشن کی جانب سے 14 ویں فائنانس کی رقم سے شہر میں 250 بورنگ کرائی جارہی ہے، میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ساون کمار نے بتایا کہ 'اے ڈی بی کے ذریعہ ضلع میں واٹر فراہمی کا کام ہو رہا ہے، تاہم لاک ڈاون کی وجہ سے کام متاثر ہوا ہے۔

گیا شہر میں پہلے سے قریب 8 سو چاپانل، نگم کے ہیں جس میں 705 چالو حالت میں ہیں بقیہ 95 خراب ہیں جس کی مرمت کی ہدایت دی گئی ہے، اس کے علاوہ پانی کے 124 پیاؤ شہر میں ہیں جس میں صرف تین خراب ہیں، اسی طرح 64 پانی کی ٹنکی ہے۔

واضح رہے کہ 'گیا میں ہر برس پانی کا بحران ہوتا ہے تاہم اس بار کاپوریشن اس لیے پریشان ہے کیوں کہ کورونا وائرس کو لے کر لاک ڈاؤن ہے اور ایسی صورت میں 90 فیصد آبادی گھروں میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.