ETV Bharat / state

چوکیدار کے قتل کا انکشاف

گیا کے علی پور تھانہ میں تعینات چوکیدار ویریندر پاسوان کے قتل کا انکشاف آج پولیس نے کیا ہے۔

author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:58 PM IST

چوکیدار کے قتل کا انکشاف
چوکیدار کے قتل کا انکشاف
گیا کے علی پور تھانہ میں تعینات چوکیدار ویریندر پاسوان کے قتل کا انکشاف آج پولیس نے کیا ہے۔

ایس ایس پی راجیو مشرا نے بتایا کہ مقتول ویریندر پاسوان کے بڑے بیٹے سوربھ نے سازش کے تحت اپنے والد ویریندر پاسوان کا قتل کرایا تھا۔ فی الحال پولیس نے بڑے بیٹے سوربھ کمار ، شوٹر لالو یادو ، اروند کمار اور سم فروخت کرنے والی خاتون رادھا دیوی کو گرفتار کرلیا ہے۔

چوکیدار کے قتل کا انکشاف
چوکیدار کے قتل کا انکشاف

ایس ایس پی راجیو مشرا نے معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ متوفی ویریندر پاسوان نے گزشتہ دنوں اپنے کنبے کی ملکیت بڑے بیٹے سوربھ کے نام کر دیا تھا ۔ یہاں تک کے اپنا بینک پاس بک اور اے ٹی ایم بھی بڑے بیٹے کے پاس رکھے ہوئے تھے۔ شروع میں سوربھ صحیح طریقے سے کنبہ چلا رہا تھا ، لیکن پچھلے سال سے اس نے اپنے والد کی رقم ذاتی دولت بڑھانے کے لئے استعمال کرنا شروع کردیا اور اہل خانہ کو پیسے دینے بند کردیئے تھے۔

چوکیدار کے قتل کا انکشاف ۔ویڈیو

بڑے بیٹے کی اس رویہ سے گزشتہ ماہ دونوں میں تنازعہ ہوا جس کے بعد وریندر پاسوان نے بڑے بیٹے سے اے ٹی ایم لے کر چھوٹے بیٹے کے حوالے کردیا۔ اس کے بعد وی آر ایس لینے کے بعد چھوٹے بیٹے روپ کمار کو چوکیداری دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ والد کے اس فیصلے کی وجہ سے بڑا بیٹا سوربھ ناراض ہوگیا اور چوکیداری کے لالچ میں اس نے اپنے باپ کو راستے سے ہٹانے کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپئے خرچ کر کے شوٹر کے ذریعے قتل کروا دیا ۔

چوکیدار کے قتل کا انکشاف
چوکیدار کے قتل کا انکشاف

ایس ایس پی نے بتایا کہ اپنے والد کے فیصلے سے پریشان سوربھ نے اپنے دوست اروند سے اپنے والد کو راستے سے ہٹانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔ جس کے بعد اروند نے اسے شوٹر لالو یادو سے ملوایا اور قتل کرنے کی رقم 1.5 لاکھ فائنل ہوئی ۔ اس میں کچھ رقم ایڈوانس کے طور پر بھی دی گئی تھی۔

واضح ہوکہ سات جون کی رات 9 بجے چوکیدار مخدم پور قرنطینہ سینٹر پر ڈیوٹی کر رہا تھا تبھی بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.