ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے وارڈ کمشنر منا خان نے کمر کس لی ہے۔ دربھنگہ کے وارڈ کمشنر و ضلع صدر جن ادھیکار پارٹی منا خان نے خود وارڈ 29 محلہ فیض اللہ خان، رحیم خان، مولا گنج، اردو بازار کا آدھا حصہ اور متعدد مقامات پر دوا کا چھڑکاؤ کرایا تاکہ عوام کو مچھروں سے نجات حاصل ہو سکے۔
وارڈ کمشنر منا خان نے صفائی اہلکاروں کے ساتھ مل کر چونا، بلیچ پاوڈر کا بھی چھڑکاؤ کرایا، تاکہ وارڈوں میں صاف صفائی قائم رہے۔
انہوں نے وارڈ کے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں، اپنے رشتہ داروں کو نا بلائیں اور نا ہی کسی کے یہاں جائیں۔ ضلع انتظامیہ کو مدد کریں اور جو بھی افراد لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو اس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کو دیں۔ بس یہ سمجھ لیجئے کہ ہر دروازے پر کورونا وائرس دستک دینے کے لیے کھڑا ہے، اگر بیدار نہیں رہیں گے تو خود بھی کورونا کا شکار ہو سکتے ہیں۔