ETV Bharat / state

گیا: دفتر برائے اوقاف کمیٹی کا افتتاح عمل میں آیا

ضلع اوقاف کمیٹی میں 22 افراد شامل ہیں، جو مختلف شعبے سے جڑے ہوئے ہیں۔

گیا: دفتر برائے اوقاف کمیٹی کا افتتاح عمل میں آیا
گیا: دفتر برائے اوقاف کمیٹی کا افتتاح عمل میں آیا
author img

By

Published : Sep 15, 2020, 9:30 PM IST

منگل کےروزریاست بہارکے ضلع گیا میں اوقاف کمیٹی کے دفتر کا افتتاح عمل میں آیا۔

اس موقع پر جے ڈی یو کے سنیئررہنماء مولانا عمرنورانی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع اوقاف کمیٹی کے سبھی عہددران وارکان شریک ہوئے۔

ضلع میں وقف کے املاک کی تحفظ کے ساتھ اس کی ترقی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

کلکٹریٹ احاطے میں واقع ضلع اقلیتی فلاح وبہبود کی عمارت میں اوقاف کمیٹی کے دفتر میں منعقد ہونے والی یہ پہلی میٹنگ تھی۔ محکمہ کی جانب سے چار برس قبل ہی سبھی اقلیتی محکموں کو اوقاف کمیٹی کے دفتر کے لئے جگہ دینے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم گیا اوقاف کمیٹی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ تاہم نوتشکیل کمیٹی نے ضلع اقلیتی افسر سے جگہ مختص ہونے کے بعدفوری طورسے دفتر کاافتتاح کیا۔

اس موقع پر جے ڈی یو کے سنیئر رہنماء مولانا عمرنورانی نے کہاکہ یہ سیاسی میٹنگ نہیں بلکہ یہ وقف کی جائداد کوبچانے کےلیےلائحہ عمل طئے کرنے کے مقصد سے منعقد کی گئی میٹنگ ہے۔

اس کمیٹی سے امیدیں وابستہ ہیں کہ ضلع گیا میں بہتر کام ہوگا ۔ ضلع صدر آفتاب احمد نے کہاکہ وقف بورڈ پٹنہ نے انہیں بڑی ذمے داری سونپی ہے ، جو امیدیں بورڈ کو ان کی کمیٹی سے وابستہ ہے اس سے بہتر کام کرکے نتائج دیں گے ۔

ضلع اوقاف کمیٹی میں بائیس افراد شامل ہیں جو مختلف شعبے سے جڑے ہوئے ہیں ، حالانکہ پرانی کمیٹی کو بغیر نوٹس یا مدت پورے کئے بغیر ہٹا دیا گیا ہے ۔جس پرسوال بھی کیے جارہے ہیں۔

بتایا گیا کہ ضلع گیا میں وقف کی کافی جائداد ہے۔ لیکن صحیح ڈھنگ سے نظام کو نہیں چلانے سے کافی نقصانات کاسامنا بھی کرناپڑرہاہے۔

یہ بھی پڑھیں:آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.