ETV Bharat / state

Voting For Presidential Polls : صدارتی انتخابات کے لیے بہار کے اراکین اسمبلی نے ووٹنگ کی - پٹنہ نیوز

صدارتی انتخابات کے لیے آج ملک بھر میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے وہیں بہار میں این ڈی اے کی امیدوار و یو پی اے کے امیدوار کے حق میں بہار کے 245 اراکین اسمبلی نے ووٹ ڈالا۔ Voting For Presidential Polls In Bihar

صدارتی انتخابات کے لیے بہار کے اراکین اسمبلی نے ووٹنگ کی

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 5:38 PM IST

پٹنہ: صدارتی انتخاباتکے لیے ووٹنگ کی کارروائی بہار اسمبلی کے احاطے میں حفاظتی دستہ کی قیادت میں ہوئی، ووٹنگ سے قبل بہار اسمبلی میں اسپیشل فورسز اور مارشل کی تعیناتی ہوئی، تاکہ کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آئے۔

صدارتی انتخابات کے لیے بہار کے اراکین اسمبلی نے ووٹنگ کی

بہار اسمبلی میں صدارتی امیدواروں کے حق میں ووٹ کرنے کے لیے تمام سیاسی پارٹیوں کے اعلیٰ رہنما پہنچے، وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نائب وزیر اعلیٰ رینو دیوی، نائب وزیر اعلیٰ تارکیشور پرساد، بہار اسمبلی اسپیکر وجے کمار سنہا، حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو، کانگریس لیڈر اجیت سنگھ، ایم آئی ایم لیڈر اخترالایمان، سی پی آئی لیڈر محبوب عالم سمیت متعدد رہنما پہنچے اور ووٹنگ کے بعد اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کو یقینی بتایا۔

حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو نے کہا کہ صدارتی عہدہ ملک کا سب سے بڑا عہدہ ہوتا ہے، اس عہدے کو سنبھالنے کے لیے اسی صلاحیت کا شخص ہونا چاہیے جو کہ عظیم اتحاد کی جانب سے سابق وزیر یشونت سنہا ہیں، وہ ایک باوقار اور بھارت کی سیاسی سماجی مزاج کو بہتر سمجھنے والے ہیں شخص ہیں، این ڈی اے اتحاد کی امیدوار دروپدی مرمو کا نام لیے بغیر تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم نے انہیں کبھی نہیں سنا۔ ادھر کانگریس رکن اسمبلی اجیت کمار نے کہا کہ ہم لوگوں نے عظیم اتحاد کے امیدوار کے حق میں ووٹ کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ جیت حاصل کریں گے۔ رکن قانون ساز کونسل خالد انور نے کہا کہ این ڈی اے اتحاد کی امیدوار دروپدی مرمو کی جیت یقینی ہیں اور ملک کو پہلا قبائلی صدر جمہوریہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi Casts Vote in Presidential Election: وزیر اعظم مودی نے صدارتی انتخابات کےلیے ووٹ ڈالا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.