ETV Bharat / state

Bihar Panchayat Elections: گیا کے تین بلاکس میں نویں مرحلے کی ووٹنگ جاری - گیا کے تین بلاکس میں پنچایت ووٹنگ

ضلع گیا میں پنچایت انتخابات Panchayat Election in Gaya کے نویں مرحلے کے لیے تین بلاکس مان پور، نگر بلاک اور پریا بلاک میں ووٹنگ جاری ہے۔

Bihar Panchayat Elections
Bihar Panchayat Elections
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 3:48 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پنچایت انتخابات Bihar Panchayat Elections کے تحت آج نویں مرحلے کے لیے تین بلاکس میں ووٹنگ جاری ہے۔ صبح سات بجے سے ووٹنگ کا عمل شروع ہوا۔ پریا بلاک پر انتظامیہ کی سخت نگاہ ہے کیونکہ یہ بلاک نکسل متاثر ہے۔

گیا کے تین بلاکس میں نویں مرحلے کی ووٹنگ جاری

مان پور بلاک Manpur Block کی کل 12 پنچایتوں میں تقریبا ایک لاکھ ووٹرز ووٹ ڈالیں گے ان ووٹرز کے لیے 178 بوتھس بنائے گئے ہیں جبکہ نگر بلاک کی کل 16 پنچایتوں کے لیے ایک لاکھ 18 ہزار ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔ یہاں 218 بوتھس بنائے گئے ہیں۔ دوسری طرف پریا بلاک میں 9 پنچایتوں کے ووٹروں کے لیے 137 بوتھ بنائے گئے ہیں۔

مانپور اور نگر وپریا بلاکس میں دو درجن سے زیادہ سب سے حساس بوتھ ہیں جہاں تصادم کا امکان ہے دراصل یہ تینوں بلاک ضلع کی تین سمتوں میں واقع ہیں۔ ان مقامات پر انتظامیہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Panchayat Election in Gaya: نکسل متاثرہ علاقوں میں ووٹنگ کرانا بڑا چیلنج

آج ضلع گیا کے جن تین بلاکس میں ووٹنگ ہو رہی ہے ان میں سب سے زیادہ نگر بلاک چندوتی میں مسلم ووٹرز کی تعداد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.