اسمبلی حلقہ ناتھ نگر اور بھاگلپور اسمبلی حلقہ کے لیے پولنگ بوتھ پر قطاریں دیکھی گئیں۔
اقلیتی آبادی والے علاقوں میں خواتین ووٹرز کا بھی جم غفیر نظر آیا۔
کووڈ-19 کو دیکھتے ہوئے انتخابی کمیشن نے سنیٹائزر اور درجہ حرارت کی پیمائش والا آلے سے چیکنگ کا بھی خاص انتظام رکھا گیا تھا۔
حالانکہ سماجی دوری کی پابندی کرتے ہوئے لوگ دکھائی نہیں دیے۔
بھاگلپور کی پانچ اسمبلی نشستوں جس میں بھاگلپور شہر، ناتھ نگر، پیر پینتی، گوپال پور اور بیہہ پور شامل ہیں۔
جہاں 71 امیدوار میدان میں ہیں تاہم سب سے دلچسپ مقابلہ بھاگلپور شہر کی نشست پر ہے جہاں چہار رخی مقابلہ ہے۔
یہاں کانگریس کے امیدوار اجیت شرما کا مقابلہ سید علی شاہ سجاد سے ہے ، جب کہ بی جے پی امیدوار روہت پانڈے کا مقابلہ لوک جن شکتی پارٹی کے امیدوار راجیش ورما سے ہے۔
مزید پڑھیں:کٹیہار میں فوڈ پروسیسنگ یونٹ اور صنعتیں قائم کی جائیں گی: راہل
اس علاقے کے ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ بدلاؤ کے لیے ووٹ کر رہے ہیں۔ نیز یہاں کے لوگ بے روزگاری، مہنگائی، کرپشن اور تعلیم کے مسئلے پر ووٹ دے رہے ہیں۔