ETV Bharat / state

ارریہ: ووٹر بیداری کے تحت دستخط مہم کا آغاز - دستخط مہم کا آغاز

ضلع کلکٹر نے اس موقع پر عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایک رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے 4 اکتوبر تک ووٹرز کے درمیان بیداری مہم چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ارریہ: ووٹر بیداری کے تحت دستخط مہم کا آغاز

author img

By

Published : Sep 29, 2020, 12:00 PM IST

ریاست بہار کے ارریہ میں صد فیصد پولنگ کرانے کو لے کر ضلع کلکٹر و الیکشن آفیسر پرشانت کمار نے آج ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں دستخط مہم کا آغاز کیا، اس موقع پر ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں انتخاب کے تئیں 'پوچھ تاچھ' دفتر کا بھی افتتاح کیا گیا۔

ارریہ: ووٹر بیداری کے تحت دستخط مہم کا آغاز

اس دفتر میں انتخابات سے جڑی تمام جانکاری حاصل کی جا سکتی ہے، نیز یہاں ایک علامتی وی وی اے پیٹ مشین بھی لگایا گیا ہے جس میں ووٹرز کو ووٹ کرنے کے طریقے سے آگاہ کیا جائے گا کہ کس طرح ووٹ کرنا ہے۔
ضلع کلکٹر نے اس موقع پر عوام کو بیدار کرنے کے لیے ایک رتھ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے 4 اکتوبر تک ووٹرز کے درمیان بیداری مہم چلانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس موقع پر ضلع کلکٹر پرشانت کمار نے بتایا کہ 'یہاں کہ سبھی چھ اسمبلی حلقوں میں ووٹر بیداری کے لئے تشہیر کی جائے گی۔ اس کے لئے خاص طور سے ان علاقوں کو نشان زد کیا گیا ہے جہاں ووٹنگ فیصد کم رہتی ہے۔ رتھ کے توسط سے ان ووٹر کو مقررہ 7 نومبر کو ووٹنگ کے لئے بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ پولنگ مراکز کی جانکاری دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گوپال گنج: صحافی پر فائرنگ

ضلع کلکٹر نے کہا کہ 'اس بار کے انتخابات میں کووڈ کے پیش نظر بہت ہی احتیاط برتا جا رہا ہے۔ رائے دہندگان کے لیے تھرمل اسکریننگ سے لے کر سینٹائزریشن اور گلبس دستیاب کرائے جانے والی سہولیات بھی شامل ہے، جسے لوگوں کو بتانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.