ETV Bharat / state

بہار میں جیلوں کی حالت بدتر: وی کے سنگھ - آپسی جھگڑے اور تنازع کو چھوڑ کر

گیا میں سابق آئی پی ایس افسر وی کے سنگھ اپنے دورہ کے تحت مختلف پروگراموں میں شریک ہوئے، وی کے سنگھ نے بہار کے جیلوں کی حالت کو بدتر قرار دیتے ہوئے تلنگانہ میں واقع جیلوں کی تعریف کی۔

بہار کی جیلوں میں سسٹم درست نہیں ہے:سابق آئی پی ایس وی کے سنگھ

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 4:38 PM IST

بہار کے گیا میں پنجاب حکومت کے مشیر و سینئر سابق آئی پی ایس افسر وی کے سنگھ نے کہا کہ بہار کی جیلوں میں قیدیوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور انہیں راہ راست پر لانے کے لیے مختلف قانون ایکٹ کے تحت سدھار نے کی کاروائی نہیں کی جاتی جبکہ تلنگانہ و دیگر ریاستوں کی جیلوں میں قیدیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وہاں جیلوں میں محکمہ قیدیوں کو سدھارنے اور انکی کونسلنگ پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے۔ ان علاقوں میں جیل ایک بہترین ہوٹل کی طرح ہوتی ہے جہاں قیدیوں کو بہتر غذا کے علاوہ قانونی حقوق بھی دیئے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر بہار حکومت جیلوں میں قیدیوں کو سدھارنے کی سمت توجہ دے تو یقینی طور پر کہا جاسکتا ہے کہ ریاست میں کرائم کے واقعات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کی جیلیں مافیاوں کا گھر بن چکا ہے جہاں سے وہ اپنا نیٹ ورک چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم پیشہ قیدیوں پر نگرانی رکھی جائے اور انہیں سدھارنے کی مسلسل کوشش کی وہ جرم کا راستہ چھوڑ سکتے ہیں.

وی کے سنگھ بہار میں ’تبدیلی اندولن‘ چلارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے آج گیا کا دورہ کیا۔ وی کے سنگھ سابق آئی پی ایس افسر ہیں اور انکا تعلق بہار سے ہے، وہ تلنگانہ کیڈر سے آئی پی ایس تھے اور 2000 سے 2005 تک بہار میں ڈیپوٹیشن پر بھی رہے۔ انہوں نے اس دوران ایس ٹی ایف کے ڈی آئی جی کا بھی عہدہ سنبھالا اور ایس ٹی ایف کو طاقتور اور تکنیکی طور پر مضبوط کرنے کے لیے کئی اہم فیصلے لیے تھے۔ فی الحال پنجاب حکومت نے انہیں جیل اور پولیس سے جڑے دیگر محکموں کےلیے مشیر مقرر کیا ہے۔ وی کے سنگھ 'مہا پریورتن اندولن' کے ذریعہ بہار میں بہتر حکمرانی کے خواہاں ہیں، اس کے لیے وہ بہار کے مختلف علاقوں کا دورہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: عیدگاہوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز کی اجازت نہیں

انہوں نے کہا کہ مہم کا مقصد عام لوگوں میں اپنے حقوق کی بازیابی کےلیے شعور بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے لوگوں کو ملک و ریاست کی خوشحالی کے لیے کام کرنے کا مشورہ بھی دیا اور سیاسی جماعتوں کے رہنما اور کارکنان سے عوامی مسائل پر حساب طلب کرنے کی صلاح دی۔ اس موقع پر بجرنگی سینا کے صدر راج گوتم سمیت کئی رہنماء اور کارکن موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.