ETV Bharat / state

کیمور میں کورونا گائیڈ لائن کی خلاف ورزی - ضلع کیمور

ریاست بہار کے کیمور میں ضلع انتظامیہ کی سختی اور ہدایت کے باوجود سماجی دوری کا لوگ خیال نہیں رکھ رہے ہیں۔ کیمور سمیت پورے ملک میں خطرناک وبا کورونا وائرس دہشت بن کر حاوی ہے۔

Violation of Corona Guidelines in kaimur
کیمور میں کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی
author img

By

Published : Jun 16, 2020, 6:28 PM IST

کورونا وائرس اس وقت مسلسل بڑھ رہا۔ لیکن بہار کے ضلع کیمور میں لوگ سماجی فاصلے پر ذرا بھی عمل کرتے نظر نہیں آرہے۔ ذرا سی لاپرواہی موت کے منھ میں لے جارہی ہے۔

کیمور میں کورونا گائڈ لائن کی خلاف ورزی

ضلع میں اس خطرناک وبا سے لوگ واقف ہوتے ہو ئے بھی جان بوجھ کر خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں عام لوگوں کے علاوہ ذمہ داران بھی سماجی دوری ی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی حکومت نے لاک ڈاؤن میں نرمی دی ہے اور ضلع انتظامیہ محکمہ صحت لوگوں کو ماسک کے استعمال کے ساتھ معاشرتی فاصلے بنانے، وبا کو روکنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کر رہی ہے۔

گاؤں گاؤں میں صابن اور ماسک تقسیم اس لئے کیے جارہے ہیں کہ وبا پھیل نہ سکے لیکن ساری چیزوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک معاملہ چین پور بلاک کے اسیاں موضع سے سامنے آیا ہے۔

ایک کرکٹ میچ کے دوران سیکڑوں کی بھیڑ کو کھلے عام جمع کرکے پروگرام منعقد کیا گیا۔ اسیاں موضع میں منعقد میچ جگریہ اور بیور گاؤں کے مابین کھیلا گیا۔

میچ کے دوران کھلاڑی سے لیکر سبھی لوگ بنا ماسک کے دیکھے گئے۔ خاص بات یہ رہی کی اس پروگرام میں کانگریس کے رہنما شمبو پٹیل نے عوام کے ہجوم میں شرکت کی۔ اس دوران کانگریس لیڈر نے بھی ماسک کا استعمال نہیں کیا۔

اب سوال یہ ہے کہ اس طرح کے پروگرام کے اہتمام کی اجازت کس نے دی؟ اگر اجازت نہیں لی گئی تو پھر کسی عوامی نمائندے اور عہدیداروں نے اتنے بڑے واقعے کو کیسے نہیں دیکھا۔

اس طرح کا واقعہ کورونا انفیکشن کو اور بھی خوفناک بنا سکتا ہے، کیوں کہ آہستہ آہستہ ملک میں کورونا انفیکشن کی تعداد لاکھوں ہوگئی ہے۔

اس سلسلے میں سب ڈویژنل آفیسر بھبھوا جنم جئے شکلا نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کھولنے کے ساتھ ہی سبھی کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ یہاں کوئی پروگرام اور ہجوم کی تقریبات نہیں ہوں گی اور اس معاملے میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی جاتی۔ تفتیش کی جارہی ہے اور منتظم پر کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.