ETV Bharat / state

تیجسوی یادو روزگار کہاں سے دیں گے؟ - بہار میں اسمبلی انتخابات

ونود نارائن جھا نے کہا کہ 'تیجسوی اپنا ایکشن پلان بتائیں۔ وہ دس لاکھ نوکریاں دینے کی بات کہہ رہے ہیں، تو کیا تیجسوی یادو 10 لاکھ پستول تقسیم کریں گے ؟ کیا 'غنڈا راج' پھر سے آئےگا؟'

'جو اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکا، وہ روزگار دینے کی بات کررہا'

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 11:55 AM IST

بہار میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مد نظر سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ سیاسی جماعتوں کے درمیان سیاسی جنگ شروع ہو چکی ہے۔

وہیں بیروزگاری کے معاملے پر پی ایچ ڈی کے وزیر ونود نارائن جھا نے حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ رہنما جو خود اپنی تعلیم مکمل نہیں کر سکے، بہار کے 60 فیصد نوجوانوں کو روزگار کیسے دیں گے۔'

دراصل بہار حکومت کے پی ایچ ای ڈی کے وزیر ونود نارائن جھا ایم ایل سی امیدوار سریش پرساد رائے کی نامزدگی کے موقع پر دربھنگہ میں موجود تھے، جہاں انہیں میتھلا کی روایت کے مطابق پاگ چادر سے نوازا گیا۔

اسی دواران وزیر ونود نارائن جھا نے اپوزیشن رہنما تیجسوی یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ 'جو اپنی تعلیم مکمل نہیں کرسکے، وہ دوسرے کو روزگار دینے کی بات کررہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'این ڈی اے حکومت نے بہار میں 6 لاکھ لوگوں کو روزگار دیں۔'

ونود نارائن جھا نے کہا کہ 'تیجسوی اپنا ایکشن پلان بتائیں۔ وہ دس لاکھ نوکریاں دینے کی بات کہہ رہے ہیں، تو کیا تیجسوی یادو 10 لاکھ پستول تقسیم کریں گے ؟ کیا 'غنڈہ' راج پھر سے آئےگا؟ جب تیجسوی کے والد بہار میں تھے، تب 15 سال میں 95 ہزار لوگوں کو ملازمت ملی اور جب بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنی تو 6 لاکھ لوگوں کو نوکریاں دی گئیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'صرف پرائمری اساتذہ کو ہی 3 لاکھ 49 ہزار ملازمتیں دی گئی ہیں۔ اسی لئے تقرری کے معاملے میں ہمارا ریکارڈ بہت اچھا ہے۔'

انہوں نے حزب اختلاف کے رہنما پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ وہی کنبہ ہے، جس نے ریلوے میں نوکری دینے کیلئے لوگوں سے زمین لی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: کانگریس - آر جے ڈی کے مابین سیٹ شیئرنگ پر تنازع

واضح رہے کہ 'بہار کے 243 اسمبلی حلقوں میں انتخابات اس بار 28 اکتوبر، 3 نومبر اور 7 نومبر کو تین مرحلوں میں ہوں گے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.